دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

" مَاذَاۤ اُجِبْتُمْ ؕ قَالُوۡا لَا عِلْمَ لَنَا ؕ"[1]

تمھیں کیا جواب ملا عرض کریں گے ہمیں کچھ علم نہیں۔

وفد بنی عامر نے حاضر ہوکر حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے عرض کی:اَنْتَ سَیِّدُنَا حضور ہمارے سید ہیں۔فرمایا: اَلسَّیِّدُ اﷲُ سید تو خدا تعالٰی ہی ہے۔

رواہ احمد ابوداؤد[2] عن عبداﷲ بن الشخیر العامری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

اسے روایت کیا ہے احمد اور ابوداؤد نے عبداﷲ بن شخیر عامری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے(ت)

یوں ہی نہ ملك الملوك بلکہ صرف مالك ہی،قال اﷲ تعالٰی:

" لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ۫"[3]

اسی کے لئے ملك اور اسی کے لئے تعریف۔

وقال اﷲ تعالٰی:

" لِمَنِ الْمُلْکُ الْیَوْمَ ؕ"[4]

آج کس کی بادشاہی ہے۔

حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اسی حدیث مَلِك الْمُلُوْك کی تعلیل میں فرمایا:لَا مَلِك اِلَّا اﷲُ بادشاہ کوئی نہیں سوائے اﷲ تعالٰی کے۔رواہ مسلم [5]عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ(اسے روایت کیا ہے مسلم نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے۔ت)

اورا مام الائمہ،شیخ الشیوخ شیخ المشائخ اپنے استغراق حقیقی پر یقینا حضور پر نور سید المرسلین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے ساتھ خاص،اور دوسرے پر اطلاق قطعا کفر کہ اس کے عموم میں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم بھی داخل ہوں گے،اور معنی یہ ٹھہریں گےکہ فلاں شخص معاذاﷲ حضور سید العالمین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا بھی شیخ وامام ہے۔اور یہ صراحۃ کفر ہے۔مگر حاشا ان تمام الفاظ میں نہ ہر گز یہ معنی قائلین کی مراد نہ ان کے اطلاق سے مفہوم ومفاد اور اس پر 


 

 



[1] القرآن الکریم ۵/ ۱۰۹

[2] سنن ابی داؤد کتاب الادب باب فی کراھیۃ التماح آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۰۶،مسند احمد بن حنبل عن عبداﷲ المکتب الاسلامی بیروت ۴ /۲۴

[3] القرآن الکریم ۶۴ /۱

[4] القرآن الکریم ۴۰ /۱۶

[5] صحیح مسلم کتاب الادب با ب تحریم التسمی بملك الاملاك قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۲۰۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن