30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بحرالرائق وردالمحتار کتاب الوقف میں ہے:
|
قولہم فی الاستدانۃ بامرالقاضی المراد بہ قاضی القضاۃ وفی کل موضع ذکروا لقاضی فی امور الاوقاف [1]۔ |
استدانت بامرالقاضی میں ان کی مراد قاضی سے"قاضی القضاۃ" ہے اور امور اوقاف میں جہاں بھی"قاضی"کا لفظ آیا ہے اس سے یہی(قاض القضاۃ)مراد ہے۔۱۲م۔ |
امیر الامراء،خان خاناں،بگاء بگ عربی فارسی ترکی تین مختلف زبانوں کے الفاظ ہیں اور معنی ایک،یعنی سرورسرواں، سردار اسرداراں،سید الاسیاد،اور اگر امیرامر بمعنی حکم سے لیجئے تو امیر الامراء بمعنی حاکم الحاکمین،شك نہیں کہ ان الفاظ کو عموم و استغراق حقیقی پر رکھیں توقاضی القضاۃ وحاکم الحاکمین وعالم العلماء وسید الاسیاد حضرت رب العزت عزوجل ہی کے لئے خاص ہیں اور دوسرے پر ان کا اطلاق صریح کفر،بلکہ بنظر حقیقت اصلیہ صرف قاضی وحاکم وسید وعالم بھی اسی کے ساتھ خاص،
|
قال اﷲ تعالٰی:" وَ اللہُ یَقْضِیۡ بِالْحَقِّ ؕ وَ الَّذِیۡنَ یَدْعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِہٖ لَا یَقْضُوۡنَ بِشَیۡءٍ ؕ اِنَّ اللہَ ہُوَ السَّمِیۡعُ الْبَصِیۡرُ ﴿۲۰﴾٪ "[2]۔ |
اور اﷲ سچا فیصلہ فرماتاہے اور اس کے سوا جن کو پوچتے ہیں وہ کچھ فیصلہ نہیں کرتے،بیشك اﷲ ہی سنتادیکھتاہے۔ |
وقال اﷲ تبارك وتعالٰی:
|
" لَہُ الْحُکْمُ وَ اِلَیۡہِ تُرْجَعُوۡنَ ﴿۸۸﴾٪"[3]۔ |
اسی کاحکم ہے اور اسی کی طرف پھرے جاؤ گے۔ |
وقال اﷲ تعالٰی:
|
" اِنِ الْحُکْمُ اِلَّا لِلہِ ؕ"[4]۔ |
حکم نہیں مگر اﷲ کا۔ |
وقال اﷲ تعالٰی:
|
" وَ ہُوَ الْعَلِیۡمُ الْحَکِیۡمُ ﴿۲﴾ "[5]۔ |
وہی علم وحکمت والا ہے۔ |
وقال اﷲ تعالٰی:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع