30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۲۸محبوب محبوب الٰہی حضرت عارف باﷲ سیدی خسروقدس سرہ،اواخر قران السعدین صفت تخت شاہی میں فرماتے ہیں: ؎
|
کیست جز از وے کہ نہد پائے راست پیش شکوہ کہ شہنشاہ راست [1]۔ |
اس کے سوا کون ہے جو بادشاہ کی شان وشوکت کے سامنے سیدھا پاؤں رکھے ۱۲م |
۲۹عارف باﷲ اما العلماء حضرت مولانا نورالدین جامی قدس سرہ السامی تحفہ الاحرار میں فرماتے ہیں:
|
زدبجہاں نوبت شاہنشہی کوکبہ فخر عبید اللّٰہی [2] |
حضرت عبید اﷲ احراررضی اﷲ تعالٰی عنہ کے ستارہ افتخار نے دنیا میں اپنی شہنشاہی کا نقارہ بجادیا ۱۲ |
۳۰حضرت خواجہ شمس الدین حافظ قدس سرہ فرماتے ہیں: ؎
|
خان بن خان شہنشاہ شہنشاہ نزاد آنکہ مے زیبد اگر جان جہانش خوانی [3] |
خان بن خان خاندانی شاہوں کے شاہ جسے جان جہاں کا خطاب زیب دیتاہے۔۱۲م۔ |
۳۱نیز فرماتے ہیں: ؎
|
ہم نسل شہنشہ زمان است ہم نقد خلیفہ زمین است [4]۔ |
زمانہ کے بادشاہوں کا ہم رتبہ،خلیفہ زمین کا ہم جنس ہے۔۱۲ م |
۳۲حضرت مولانا نظامی قدس سرہ السامی فرماتے ہیں: ؎
|
گزارندہ شرح شاہنشہی چنیں داد پرسندہ را آگہی [5] |
احکام شاہی کی تفصیل سنانے والے نے سائل کو یوں آگاہ کیا۔۱۲م |
۳۳مخدوم قاضی شیخ شہاب الدین تفسیر بحرمواج میں فرماتے ہیں:
"سلطان السلاطین خدا وند باعز وتمکین بادشاہ سلیمان فر الخ"[6]
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع