30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
۱۸پھر ان کا منظوم فتوٰی نقل فرمایا: ؎
|
القتل مشروع علیہ واجب زجرا لہ والقتل فیہ مقنع شاھان شہ ملك الملوك ابوالعلاء نظم الجواب لکل من ھو یبرع [1]۔ |
ایسے شخص کوقتل کرنا مشروع بلکہ اس کے زجر وتوبیخ کے لئے واجب ہے اور اس میں قتل عین عدل ہے۔شاہوں کے شاہ ملك الملوك ابوالعلاء نے ہر فضیلت وعلم رکھنے والوں کے لئے اس جواب کو مرتب کیا ۱۲م |
۱۹حضرت عمدۃ العلماء والاتقیاء زبدۃ العرفاء والاولیاء مولوی معنوی سیدی محمد جلال الملۃ والدین رومی بلخی قدس سرہ الشریف مثنوی شریف میں ایك بادشاہ کی حکایت میں فرماتے ہیں: ؎
|
گفت شاہنشاہ جزائش کم کنید دربجنگدنامش از خط برزنید [2] |
بادشاہ نے کہا اس کی اجرت کم کردی جائے اور اگر وہ آمادہ جنگ ہو تو روزنامچہ سے اس کا نام نکال دو۔۱۲م |
۲۰نیز ابتدائے مثنوی مبارك میں فرماتے ہیں: ؎
|
تاسمرقند آمد ند آن دوامیر پیش آں زرگر زشاہنشہ بشیر [3] |
بادشاہ کے دونوں امیر(ایلچی)شہر سمرقند آئے اور اس مردزر گر کو بادشاہ کی جانب سے خوشخبری دی ۱۲م |
۲۱وہی فرماتے ہیں:
|
پیش شاہنشاہ بروش خوش نباز تابسو زد برسر شمع طراز [4] |
اس خوش نصیب مرزرگر کو بادشاہ کے پاس لے آئے تاکہ اس شمع طراز معشوقہ پر اسے قربان کردے۔۱۲م |
۲۲اسی میں فرمایا: ؎
|
ہم زانواع اوانی بے عدد کانچناں دربزم شاہنشاہ سزد [5] |
اور بہت سے مختلف قسم کے برتن بھی(بنا)جو بادشاہوں کی بزم مسرت کی زیب وزینت نہیں ۱۲م |
[1] فتاوٰی خیریہ کتاب ادب القاضی باب خلل المحاضر والسجلات دارالمعرفۃ بیروت ۲ /۲۰
[2] مثنوی معنوی دربیان آنکہ ترك الجواب جواب مقرر ایں سخن الخ نورانی کتب خانہ پشاور دفتر چہارم ص۳۸
[3] مثنوی معنوی فرستادن بادشاہ رسولاں سمرقند در طلب زرگر نورانی کتب خانہ پشاور دفتر اول ص ۹
[4] مثنوی معنوی فرستادن بادشاہ رسولاں سمرقند در طلب زرگر نورانی کتب خانہ پشاور دفتر اول ص ۹
[5] مثنوی معنوی فرستان بادشاہ رسولاں سمرقند در طلب زرگر نورانی کتب خانہ پشاور دفتر اول ص ۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع