30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس مصرح میں لفظ"شہنشاہ"خلاف حدیث ممانعت دربارہ قول ملك الملوك ہے بجائے"شہنشاہ"اگر"مرے شاہ"ہو تو کسی قسم کا نقصان نہیں،دوسرایہ مصرع حضرت غوث اعظم قدس سرہ،کی تعریف میں:ع
بندہ مجبور ہے خاطر پر ہے قبضہ تیرا
صحیح حدیث شریف سے ثابت ہے کہ دل خدا وند کریم کے قبضہ قدرت میں ہیں،اور وہی ذات مقلب القلوب ہے،چونکہ اس ہیچمداں سراپا عصیان کو ملازمان جناب والا سے خاص عقیدت وارادت ہے۔لہذا امیدوار ہے کہ یہ تحریر محض اَلدِّیْنُ النُّصْحُ (دین نصیحت ہے۔ت)پر محمول فرمائی جائے،بخدا فدوری نے کسی اور غرض سے نہیں لکھا۔
عریضہ ادب سید محمد آصف عفی عنہ
الجواب:
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
|
الحمد ﷲ ھو الشاہ،والشَّاہ الشاھنْشَاہ،لا ملك سواہ، فمن ادعا دونہ فقد ضل وتاہ،وصلی اﷲ تعالٰی علیہ سید العالم،مالك الناس دیان العرب والعجم، الذی ملك الارض ورقاب الامم،وعلی الہ وصحبہ وبارك وسلم،اٰمین! |
سب حمدیں اﷲ تعالٰی کے لئے جو حقیقی بادشاہ اور بادشاہوں کا بادشاہ ہے اس کے سوا کوئی حقیقی بادشاہ نہیں ہے تو جو اس کے غیر کو مقابلہ میں سمجھے تو وہ گمراہ اور بھٹکا ہوا ہے۔اور اﷲ تعالٰی رحمت نازل فرمائے جہاں کے سردار،عرب وعجم کے جزادہندہ جوروئے زمین اور امتوں کے مالك بنے اور آپ کی آل پاك واصحابہ پر اور برکت اور سلامتی فرمائے۔آمین۔ (ت) |
کرم فرمائے مکرم ذی الطف والکرم مکرمی سیدی محمد آصف صاحب زید کرمہم،وعلیکم السلام ورحمۃ اﷲ وبرکاتہ،۔
نوازش نامہ تشریف لایا،ممنون فرمایا،حق سبحانہ وتعالٰی آپ کو جزائے خیر عطافرمائے آپ کے صرف انھیں دو مصرعوں میں تامل فرماتے سے شکر الٰہی بجالایاکہ اس میں بحمداﷲ تعالٰی آپ کی سنیت خالصہ اور محبت وتعظیم حضور پر نور سید الانبیاء علیہ وعلیہم الصلٰوۃ والثناء کا شاہد پایا،ورنہ قوم بے ادب خذلہ اﷲ تعالٰی کے نزدیك تو ان اوراق میں معاذاﷲ معاذاﷲ ہزاروں شرك بھرے ہیں،کہ ان دو لفظوں کو ان سے کچھ بھی نسبت نہیں،حالانکہ بحمداﷲ تعالٰی اس میں جو کچھ ہے اکابر ائمہ دین واعاظم عرفائے کا ملین کے ایمان کامل
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع