30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
افسوس اس امام کی تلون مزاجیوں نے طائفہ کی مٹی اور بھی خراب کی ہے۔آپ ہی تو شرك کا قانون سکھائے جس کی بناء پر طائفہ کے نواب بھوپالی بہادر دبی زبان سے کہہ بھی گئے،غوث اعظم یا غوث الثقلین کہنا شرك سے خالی نہیں اور آپ ہی جب تلو ن کی لہرآئے تو اپنی موج میں آکر انھیں گہرے میں دھکا دے اور خود دور کھڑا قہقہے لگائے کہ
" اِنِّیۡ بَرِیۡٓءٌ مِّنۡکَ اِنِّیۡۤ اَخَافُ اللہَ رَبَّ الْعٰلَمِیۡنَ ﴿۱۶﴾"[1](میں تجھ سے الگ ہوں میں اﷲ سے ڈرتاہوں جو سارے جہاں کا رب ہے)اب یہ بیچارے رویا کریں ؎
اپنا بیڑا کھے گئے اور ہوگئے ندیا پار
بانھ نہ میری تھام لی سوآن پڑی منجدھار
کون سنتاہے الحق ؎
دو گونہ رنج وعذاب است جان مجنوں را بلائے صحبت لیلٰی وفرقت لیلٰی
(مجنون کی جان کے لئے دوہرا دکھ اور عذاب ہے صحبت لیلٰی کی مصیبت اور لیلٰی کا فراق)
|
ضعف الطالب والمطلوب o لبئس المولٰی ولبئس العشیر، وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل،ولاحول ولا قوۃ الا باﷲ العزیز الحکیم،نعم المولٰی ونعم النصیر،والحمد ﷲ رب العالمین،وقیل بعداللقوم الظلمین،وصلی اﷲ تعالٰی علی سید المرسلین غوث الدنیا وغیاث الدین سیدنا ومولٰنا محمد والہ وصحبہ اجمعین۔ اٰمین! |
طالب ومطلوب کمزور ہوئے،توبرا مددگار اور براخاندان، ہمیں اﷲ تعالٰی کافی اور وہ اچھا وکیل،نیکی کی طرف پھرنا اور قوت صرف اﷲ تعالٰی کی مدد سے ہے جو غالب حکمت والا ہے۔وہی اچھا مددگاراور اچھا آقا ہے۔اور رب العالمین کے لئے تمام حمدیں،اور ظالم قوم کو کہا گیا تمھارے لئے بُعد ہے۔ وصلی اﷲ تعالٰی علی سید المرسلین غوث الدنیا وغیاث الدین سیدنا ومولانا محمد وآلہ وصحبہ اجمعین۔آمین! (ت) |
الحمدﷲ کہ یہ نہایت اجمالی جواب اور اتنے اجمال پر کافی ووافی موضع صواب چند جلسات میں ۱۶/ شعبان المعظم روز مبارك جمعہ ۱۳۱۱ ہجریہ قدسیہ کو بوقت عصر تمام اور بلحاظ تاریخ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع