30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
جناب حضرت خواجہ بہاؤ الدین نقشبندی متوجہ حال حضرت ایشاں گردیدہ [1]۔ |
نقشبند کی ارواح مبارکہ ان کے حال پر متوجہ تھیں۔(ت) |
اسی میں ہے:
|
شخصیکہ در طریقہ قادریہ قصد بیعت مے کند البتہ او رادر جناب غوث الاعظم اعتقادے عظیم بہم می رسد(الی قولہ)کہ خود را از زمرہ غلامان آن جناب می شمارد اھ ملخصا [2]۔ |
ایك شخص نے قادری طریقے میں بیعت کا ارادہ کیا یقینا ا س کو جناب حضرت غوث الثقلین میں بہت گہرا اعتقاد تھا(الی قولہ)خود کو آنجناب کے غلاموں میں شمار کیا اھ ملخصا(ت) |
اسی میں ہے:
|
اولیائے عظام مثل حضرت غوث الاعظم وحضرت خواجہ بزرگ [3]الخ۔ |
اولیائے عظام جیسے غوث پاك رضی اﷲ تعالٰی عنہ اور حضرت خواجہ بزرگ(ت) |
یہی امام الطائفہ اپنی تقریر ذبیحہ مندرج مجموعہ زبدۃ النصائح میں لکھتے ہیں:
|
اگر شخصے بزے راخانہ پرور کند تاگوشت او خوب شود واو راذبح وپختہ فاتحہ حضرت غوث الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ خواندہ بخورانند خللے نیست [4]۔ |
اگر کوئی شخص کوئی بکرا گھر میں پالے تاکہ اس کا گوشت اچھا ہو جائے اور اس کو ذبح کرکے پکاکر غوث الاعظم رضی اﷲ تعالٰی عنہ کی فاتحہ دلائے اور لوگوں کو کھلائے تو کوئی خلل نہیں۔(ت) |
ایمان سے کہیو،"غوث الاعظم"کے یہی معنی ہوئے کہ"سب سے بڑے فریاد رس"یاکچھ اور۔خدا کو ایك جان کر کہنا"غوث الثقلین"کا یہی ترجمہ ہوا کہ"جن وبشر کے فریاد رس"یا کچھ اور،پھر یہ کیسا کھلا شرك تمھارا امام اور اس کا سارا خاندان بول رہا ہے قول کے سچے ہو تو ان سب کو ذرا جی کراکر کے مشرك بے ایمان کہہ دو،ورنہ شریعت کیا ان کی خانگی ساخت ہے کہ فقط باہر والوں کے لئے خاص ہے گھر والے سب اس سے مستثنٰی ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع