دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

" اِنَّ السَّمْعَ وَ الْبَصَرَ وَالْفُؤَادَکُلُّ اُولٰٓئِکَ کَانَ عَنْہُ مَسْؤُلًا ﴿۳۶﴾ "[1]

بیشك کان آنکھ،دل سب سے سوال ہوناہے۔

اور فرماتاہے:

" لَوْ لَاۤ اِذْ سَمِعْتُمُوۡہُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوۡنَ وَ الْمُؤْمِنٰتُ بِاَنۡفُسِہِمْ خَیۡرًا ۙ"[2]

کیوں نہ ہوا کہ جب تم نے اسے سنا تو مسلمان مردوں عورتوں نے اپنی جانوں یعنی اپنے بھائی مسلمانوں پر نیك گمان کیاہوتا۔

اور فرماتاہے:

" یَعِظُکُمُ اللہُ اَنۡ تَعُوۡدُوۡا لِمِثْلِہٖۤ اَبَدًا اِنۡ کُنۡتُمۡ مُّؤْمِنِیۡنَ ﴿ۚ۱۷﴾ "[3]

اﷲ تمھیں نصیحت فرماتاہے کہ اب ایسا نہ کرنا اگرایمان رکھتے ہو۔

رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث [4] رواہ مالك و البخاری ومسلم وابوداؤد والترمذی۔

گمان سے بچو کہ گمان سب سے بڑھ کر جھوٹی بات ہے۔

(اسے امام مالک،بخاری،مسلم،ابوداؤ،اور ترمذی نے روایت کیا۔ت)

اور فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

افلا شققت عن قلبہ [5]رواہ مسلم وغیرہ۔

تو نے اس کا دل چیر کر کیوں نہ دیکھا(اسے امام مسلم وغیرہ نے روایت کیا۔ت)

علماء کرام فرماتے ہیں کلمہ گو کے کلام میں اگر ننانوے۹۹ معنی کفر کے نکلیں اور ایك تاویل اسلام کی پیدا ہو تو واجب ہے اسی تاویل کو اختیار کریں اور اسے مسلمان ٹھہرائیں کہ حدیث میں آیا ہے۔

الاسلام یعلو ولایعلٰی [6]رواہ الرؤیانی

اسلام غالب رہتا ہے اور مغلوب نہیں کیا جاتا،

 

 



[1] القرآن الکریم ۱۷/ ۳۶

[2] القرآن الکریم ۲۴ /۱۲

[3] القرآن الکریم ۲۴/ ۱۷

[4] صحیح بخاری باب قول اﷲ عزوجل من بعد وصیۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۷۴

[5] سنن ابی داؤد باب علی مایقاتل المشرکون آفتاب عالم پریس لاہور ۱ /۳۵۵

[6] سنن الدارقطنی کتاب النکاح باب المہر دارالمحاسن اللطباعۃ قاہرۃ ۳ /۲۵۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن