دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

سے استعانت جائزہ کا منافی نہیں ہوسکتا مگر عوام بیچاروں کو بہکانے اور محبوبان خدا کا نام پاك ان کی زبان سے چھڑا نے کو دیدہ و دانستہ قرآن وحدیث کے معنی بدلتے ہیں،تو بات کیا سر کی کھلی اور دل کی بند ہیں،پاؤ تلے کی نظر آتی ہے۔حکیم جی کو علاج کرتے،تھانیدار کو چوریاں نکالتے،نواب راجہ کو نوکریاں دیتے،ڈپٹی منصف کو مقدمات بگاڑتے سنبھالتے،آنکھوں دیکھ رہے ہیں،ان کہ امداد و اعانت سے کیونکر منکر ہوں اور حضرات علیہ انبیاء واولیاء علیہم الـصلٰوۃ والثناء سے جو باطن وظاہر قاہر وباہر مددیں پہنچ رہیں ہیں،وہ نہ دل کے اندھوں کو سوجھیں اور نہ ہی اپنے نصیبے میں ان کی برکات کا حصر سمجھیں پھر بلا کیونکر یقین لائیں،جیسے معتزلہ خذلہم اﷲ تعالٰی کہ ان کے پیشوا ظاہری عبادتیں کرتے کرتے مرگئے،کرامات اولیاء کی اپنے میں بوند نہ پائی، ناچار منکر ہوگئے   ع

چونہ دید ندحقیقت رہ افسانہ زدند

(جب انھوں نے حقیقت کو نہ سمجھا تو افسانہ کی راہ اختیار کی۔ت)

پھر ان حضرات کو ڈپٹی،منصف،حکیم سے خود بھی کام پڑتا رہتاہے ان سے استعانت کیونکر شرك کہیں،معہذا ان لوگوں سے کوئی کاوش بھی نہیں۔دل میں آزار تو حضرات انبیاء واولیاء علیہم افضل الصلٰوۃوالثناء سے ہے۔ان کانام تعظیم ومحبت سے نہ آنے پائے ان کی طرف کوئی سچی عقیدت سے رجوع نہ لائے۔" وَ سَیَعْلَمُ الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡۤا اَیَّ مُنۡقَلَبٍ یَّنۡقَلِبُوۡنَ ﴿۲۲۷﴾٪

"[1](عنقریب جان جائیں گے ظالم کہ کس کروٹ پلٹا کھائیں گے۔(ت)

فائدہ مہمّہ

مخالفین بیچارے کم علموں کو اکثر دھوکا دیتے ہیں کہ یہ تو زندہ ہیں فلاں عقیدہ یا معاملہ ان سے شرك نہیں،وہ مردہ ہیں ان سے شرك ہے۔یا یہ تو پاس بیٹھے ہیں ان سے شرك نہیں،وہ دور ہیں ان سے شرك ہے وعلی ھذا القیاس طرح طرح کے بیہودہ وسواس،مگریہ سخت جہالت بے مزہ ہے جو شرك ہے وہ جس کے ساتھ کیا جائے شرك ہی ہوگا،اورایك کے لئے شرك نہیں توکسی کے لئے بھی شرك نہیں ہوسکتا،کیا اﷲ کے شریك مردے نہیں زندے ہوسکتے ہیں دور کے نہیں ہوسکتے پاس کے ہوسکتے ہیں،انبیاء نہیں ہوسکتے حکیم ہوسکتے ہیں،انسان نہیں ہوسکتے۔


 

 



[1] القرآن الکریم ۲۶ /۲۲۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن