30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
شدت وہر کہ درحاجتے توسل بمن کند در حضرت جل وعلا قضیت لہ حاجت او را برآرم [1]۔ |
کردوں گا اور خلاصی دلاؤں گا،اور جو اپنی حاجت میں مجھے سے توسل کرے گا اﷲ تعالٰی کے دربار میں اس کی حاجت پوری کروں گا۔(ت) |
علامہ علی قاری بعد ذکر روایت فرماتے ہیں:
|
قَدْ جُرِّبَ ذٰلِك مِرَارا فصَحَّ رَضِیَ اﷲُ تَعالٰی عَنْہُ [2]۔ |
بیشك یہ بار ہا تجربہ کیا گیا ٹھیك اترا،اﷲ تعالٰی کی رضا شیخ پر ہو۔(ت) |
فقیر غفرلہ نے اس نماز مبارك کی ترکیب وبعض نکات ولطائف غریب میں ایك مختصر رسالہ مسمی بہ ازھار الانوار من صباء صلٰوۃ الاسرار(۱۳۰۵ھ)میں اس کے ہر ہر فعل کے ثبوت کو کافی،ہر ہر جز کے احادیث کثیرہ واقوال ائمہ وحکم شرعیہ سے اثبات وافی ہیں ایك مفصل رسالہ نفیسہ بر فوائد جلیلہ مسمی بہ "ازھار الانوار من یم صلٰوۃ الاسرار(۱۳۰۵ھ)" تصنیف کیا جس کی خداداد شوکت قاہرہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے وﷲ الحمد۔ایمان سے کہنا یہ وہی اولیاء ہیں جن پر تم یہ جیتا بہتان اٹھاتے ہو مگر وہ تو حضرات اولیاء تمھیں منکر متعصب فرماہی چکے،تم پر ارشادات اولیاء کا کیا اثر ہو،ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم۔عنان قلم روکتے روکتے سخن طویل ہوا جاتا ہے۔چند فوائد ضروریہ لکھ کر ختم کیا چاہئے۔
فائدہ ضروریہ
حضرت امام سفیان ثوری قدس سرہ النوری کی نقل قول میں مخالف نے ستم کار سازی کو کام فرمایا ہے۔اصل حکایت شاہ عبدالعزیز صاحب کی فتح العزیز سے سنئے،لکھتے ہیں:
|
شیخ سفیان ثوری رحمۃاﷲ تعالٰی علیہ در نماز شام امامت میکرد، چوں ایاك نعبد وایاك |
شیخ سفیان ثوری رحمۃاﷲ تعالٰی علیہ نے شام کی نماز میں امامت فرمائی جب ایاك نعبد و |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع