دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

رواہ الطبرانی عن عتبۃ بن غزوان رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔

میری مدد کرو۔کہ اﷲ کے کچھ بندے ہیں جنھیں یہ نہیں دیکھتا وہ اس کی مدد کرینگے(والحمدللہ)(اسے طبرانی نے عتبہ بن غزوان رضی اﷲ تعالٰی سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۳۲:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

جب جنگل میں جانور چھوٹ جائے فلیناد یاعباد اﷲ احبسوا تو یوں ندا کرے اے اﷲ کے بندو! روك دو،عباداﷲ اسے روك دیں گے،رواہ ابن السنی [1]عن عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ(اسے ابن السنی نے عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت کیا۔ت)

حدیث ۳۳:کہ فرماتے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

یوں ندا کرے اعینوا یا عباداﷲ مدد کرو اے اﷲ کے بندو۔رواہ ابن ابی شیبہ [2]والبزار عن ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما(اسے ابن بی شیبہ اور بزار نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے روایت کیا۔ت)

یہ حدیثیں کہ تین صحابہ کرام رضی اﷲ تعالٰی عنہم نے روایت فرمائیں قدیم سے اکابر علمائے دین رحمہم اﷲ تعالٰی کی مقبول و معمول ومجرب ہیں،اس مطلب کی قدرے تفصیل اوران حدیثوں کی شوکت قاہرہ کے حضور وہابیہ کی حرکت مذبوحی کا حال دیکھنا ہو تو فقیر کا رسالہ"انھار الانوار من یم صلاۃ الاسرار"ملاحظہ ہو۔اور اس سے زائد ان حضرات کی بری حالت حدیث اجل واعظم یا محمد انی توجہت بك الی ربی [3](یامحمد! میں آپ کے وسیلہ سے اپنے رب کی طرف متوجہ ہواہوں۔ ت)کے حضور ہے کہ وہ حدیث صحیح وجلیل ومشہور منجملہ اعظم واکبر احادیث استعانت ہے جس سے ہمیشہ ائمہ دین مسئلہ استعانت میں استدلال فرماتے رہے۔ ا س کی تفصیل بھی فقیر کے اسی رسالے میں مسطور ہے کہ یہاں بخوف تطویل ذکر نہ کی۔


 

 



[1] عمل الیوم واللیلۃ لابن سنی باب مایقول اذا انفلت الدابۃ نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص۱۷۰

[2] المصنف لابن ابی شیبہ کتاب الدعائ باب مایدعو بہ الرجل الخ حدیث ۹۷۷۰ ۱۰ /۳۹۰

[3] جامع الترمذی ابواب الدعوات امین کمپنی دہلی ۲ /۱۹۷،المستدرك للحاکم کتاب صلٰوۃ التطوع دارالفکر بیروت ۱ /۳۱۳و ۵۱۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن