دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

تعیشوا فی اکنافہم،اخرجہ الحاکم[1] فی المستدرك عن امیر المومنین علی المرتضی کرم اﷲ وجہہ الاسنی۔

ان کے ظل عنایت میں آرام کرو گے،(اسے حاکم نے مستدرك میں امیر المومنین علی المرتضی کرم اﷲ وجہہ الاسنی سے روایت کیا۔ت)

انصاف کی آنکھیں کہاں ہیں،ذرا ایمان کی نگاہ سے دیکھیں یہ سولہ بلکہ سترہ حدیثیں کیسا صاف صاف واشگاف فرماتی ہیں کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے اپنے نیك امتیوں سے استعانت کرنے ان سے حاجتیں مانگنے،ان سے خیر واحسان کرنے کاحکم دیا کہ وہ تمھاری حاجتیں بکشادہ پیشانی روا کرینگے،ان سے مانگو تو رزق پاؤ گے،مرادیں پاؤ گے،ان کے دامن حمایت میں چین کرو گے ان کے سایہ عنایت میں عیش اٹھاؤ گے۔

یارب! مگر استعانت اور کس چیز کانام ہے۔اس سے بڑھ کر اور کیا صورت استعانت ہوگی،پھر حضرات اولیاء سے زیادہ کون سا امتی نیك ورحمدل ہوگا کہ ان سے استعانت شرك ٹھہرا کہ اس سے حاجتیں مانگنے کا حکم دیاجائے گا،الحمدﷲ حق کا آفتاب بے پردہ وحجاب روشن ہوا،مگر وہابیہ کا منہ خدا نے مارا ہے انھیں اس عیش چین آرام،خیر،برکت،سایہ رحمت،دامن رافت میں حصہ کہاں،جس کی طرف مہربان خدا مہربان رسول صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اپنے امتیوں کو بلا رہا ہے     ع

گر برتو حرام ست حرامت بادا

(اگر تجھ پر حرام ہے تو حرام رہے۔ت)

والحمدﷲ رب العلمین تیس حدیث کا وعدہ بحمداﷲ پورا ہوا،آخرمیں تین۳ حدیثیں وہابیت کش اور سنتے جائیے کہ عدد وتر اﷲ عزوجل کو محبوب ہے:

حدیث ۳۱:کہ فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:

اذا ضل احد کم شیئا وارادعونا وھو بارض لیس بہا انیس فلیقل یاعباد اﷲ اعینونی یاعباداﷲ اعینونی یا عباداﷲ اعینونی فان اﷲ عباد الایراھم [2]۔ (والحمداﷲ)

جب تم میں سے کسی کی کوئی چیز گم ہوجائے یا راہ بھول جائے اور مدد چاہے اور ایسی جگہ ہو جہاں کوئی ہمدم نہیں تو اسے چاہئے یوں پکارے اے اﷲ کے بندو میری مدد کرو،اے اﷲ کے بندومیر ی مدد کرو۔اے اﷲ کے بندو

 


 

 



[1] المستدرك للحاکم کتاب الرقاق دارالفکر بیروت ۴ /۳۲۱

[2] المعجم الکبیر عن عتبہ بن غزوان حدیث ۲۹۰ المکتبہ الفیصیلۃ بیروت ۱۷ /۱۸۔۱۱۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن