30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حدیث ۲۹:کہ حضرت پر نور صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ وعلی آلہ فرماتے ہیں:
|
اطلبوا الفضل عند الرحماء من امتی تعیشوا فی اکنافہم فان فیہم رحمتی [1]۔ |
فضل میرے رحمدل امتیوں کے پاس طلب کرو کہ ان کے سائے میں چین کرو گے کہ ان میں میری رحمت ہے۔ |
وفی لفظ(اور دوسرے الفاظ میں۔ت):
|
اطلبوا الحوائج الی ذوی الرحمۃ من امتی ترزقوا تنجحوا [2]۔ |
اپنی حاجتیں میرے رحمدل امتیوں سے مانگو رزق پاؤگے مرادیں پاؤگے۔ |
وفی لفظ قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(بالفاظ دیگرر سول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا۔ت):
|
یقول اﷲ عزوجل اطلبوا الفضل من الرحماء من عبادی تعیشوا فی اکنافہم فانی جعلت فیہم رحمتی [3]۔ رواہ باللفظ الاول ابن حبان والخرائطی فی مکارم الاخلاق والقضاعی فی مسند الشہاب والحاکم فی التاریخ وابوالحسن الموصلی وبالثانی العقیلی و الطبرانی فی الاوسط وبالثالث العقیلی،کلہم عن ابی سعید ن الخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔
|
اﷲ تعالٰی فرماتا ہے فضل میرے رحمدل بندوں سے مانگو ان کے دامن میں عیش کروگے کہ میں نے اپنی رحمت ان میں رکھی ہے۔ روایت کیا پہلی حدیث کو ابن حبان اور خرائطی نے مکارم الاخلاق میں اور قضاعی نے مسند الشہاب میں اور حاکم نے تاریخ میں،اور ابوالحسن موصلی نے اور دوسری حدیث کو عقیلی اور طبرانی نے اوسط میں،اور تیسری حدیث کو عقیلی نے یہ ساری حدیثیں ابی سعید الخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی گئیں۔(ت) |
حدیث۳۰:کہ حضوروالاارشاد فرماتے ہیں صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم:
|
اطلبوا المعروف من رحماء امتی |
میرے نرم دل امتیوں سے نیکی واحسان مانگو |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع