30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
انہ صلی تعالٰی علیہ وسلم خلیفۃ اﷲ الذی جعل خزائن کرمہ وموائد نعمہ طوع یدیہ وتحت ارادتہ یعطی منہا من یشاء ویمنع من یشاء[1] ۔ |
بے شك نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اﷲ عزوجل کے خلیفہ ہیں،اﷲ تعالٰی نے اپنے کرم کے خزانے اور اپنی نعمتوں کے خوان حضور کے دست قدرت کے فرمانبردار اور حضور کے زیر حکم وارادہ واختیار کردئے ہیں کہ جسے چاہیں عطا فرماتے ہیں اور جسے چاہیں نہیں دیتے۔(ت) |
اس مضمون کی تصریحیں کلمات ائمہ وعلماء واولیاء وعرفاء میں حد تواتر پر ہیں جو ان کے انوار سے دیدہ ایمان منور کرنا چاہے فقیر کا رسالہ سلطنۃ المصطفی فی ملکوت کل الورٰی(۱۲۹۷ھ)مطالعہ کرے۔
اس جلیل حدیث میں سب سے بڑھ کر جان وہابیت پر یہ کیسی آفت کہ حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے اس ارشاد پر حضرت ربیعہ بن کعب رضی اﷲ تعالٰی عنہ نے حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے جنت مانگی کہ اسألك مرافقتك فی الجنۃ یار سول اﷲ!میں حضور سے سوال کرتاہوں کہ جنت میں رفاقت والا سے مشرف ہوں،وہابیہ کے طور سے یہ کیساکھلا شرك ہے مگر اس کی شکایت کیا،ابھی فقیر غفر اﷲ تعالٰی لہ نے بجواب سوال دہلی ایك نفیس رسالہ"اکمال الطامۃ علی شرك سوی بالامور العامۃ"تالیف کیا اور بتوفیقہٖ تعالٰی اس میں تین سو ساٹھ آیتوں حدیثوں سے ثبوت دیا کہ وہابیہ کے طور پر حضرات انبیاء کرام وملائکہ علیہم الصلٰوۃ والسلام سے لے کر حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور خود حضرت رب العزت جل جلالہ تك معاذاﷲ کوئی شرك سے محفوظ نہیں،ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم ؎
اشراك بمذہبے کہ تاحق برسد
مذہب معلوم واہل مذہب معلوم
(ایك مذہب میں شرك اﷲ تعالٰی تك پہنچتاہے وہ سب کو معلوم ہے اور مذہب والے بھی سب کو معلوم ہیں)
حدیث ۱۵ تا ۲۸:چودہ۱۴ حدیثوں میں ہے کہ حضور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
اطلبوا الخیر عند حسان الوجوہ [2]۔ |
خیر طلب کرونیك رویوں کے پاس۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع