30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت شیخ عبدالحق محدث دہلوی قدس سرہ القوی شرح مشکوٰۃ شریف میں اس حدیث کے نیچے فرماتے ہیں:
|
ازاطلاق سوال کہ فرمود سل بخواہ وتخصیص نکرد بمطلوبی خاص معلوم میشود کہ کارہمہ بدست ہمت و کرامت اوست صلی تعالٰی علیہ وسلم ہر چہ خواہد وہر کراخواہد باذن پروردگار خود بدہد ؎ فان من جودك الدنیا وضرتہا ومن علومك علم اللوح والقلم [1]۔ |
مطلق سوال کے متعلق فرمایا "سوال کر"جس میں کسی مطلوب کی تخصیص نہ فرمائی،تومعلوم ہوا کہ تمام اختیارات آپ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے دست کرامت میں ہیں،جو چاہیں جس کو چاہیں اﷲ تعالٰی کے اذن سے عطا کریں،آپ کی عطا کا ایك حصہ دنیا وآخرت ہے اور آپ کے علوم کا ایك حصہ لوح وقلم کا علم۔(ت) |
علامہ علی قاری علیہ رحمۃ الباری مرقاۃ میں فرماتے ہیں:
|
یوخذ من اطلاق صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم الامر بالسؤال ان اﷲ مکنہ من اعطاء کل مااراد من خزائن الحق [2]۔ |
یعنی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے جو مانگنے کا حکم مطلق دیا اس سے مستفاد ہوتاہے کہ اﷲ عزوجل نے حضور کوقدرت بخشی ہے کہ اﷲ تعالٰی کے خزانوں میں سے جو کچھ چاہیں عطافرمائیں۔(ت) |
پھر لکھا:
|
وذکر ابن سبع فی خصائصہ وغیرہ ان اﷲ تعالٰی اقطعہ ارض الجنۃ یعطی منہا ماشاء لمن یشاء [3]۔ |
یعنی امام ابن سبع وغیرہ علماء نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کے خصائص کریمہ میں ذکر کیا ہے کہ جنت کی زمین اﷲ عزوجل نے حضور کی جاگیر کردی ہے کہ اس میں سے جو چاہیں جسے چاہیں بخش دیں۔(ت) |
اما م اجل سیدی ابن حجر مکی قدس سرہ،الملکی"جو ہر منظم"میں فرماتے ہیں:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع