30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
استعینوا علی انجاح الحوائج بالکتمان [1]۔ |
حاجتیں چھپانے سے استعانت کرو۔(ت) |
یہ دس حدیثیں تو افعال سے استعانت میں ہوئیں،بیس۲۰ حدیثیں اشخاص سے استعانت میں لیجئے کہ تیس۳۰ احادیث کا عدد کامل ہو۔
حدیث ۱۱:احمد وابوداؤد وابن ماجہ بسند صحیح ام المومنین صدیقہ رضی اﷲ تعالٰی عنہما سے راوی ہیں حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:انا لانستعین بمشرك [2]ہم کسی مشرك سے استعانت نہیں کرتے۔
اگر مسلمان سے استعانت بھی ناجائز ہوتی تو مشرك کی تخصیص کیوں فرمائی جاتی،ولہذا امیر المومنین عمر فاروق رضی اﷲ تعالٰی عنہ اپنے ایك نصرانی غلام وثیق نامی سے کہ دنیاوی طور کا امانت دار تھا ارشاد فرماتے ہیں:
|
اَسْلِمْ اسْتعِنْ بِك عَلٰی اَمَانَۃِ الْمُسْلِمِیْن۔ |
مسلمان ہوجا کہ میں مسلمانوں کی امانت پر تجھ سے استعانت کروں۔ |
وہ نہ مانتا تو فرماتے ہم کافر سے استعانت نہ کریں گے۔
حدیث ۱۲:امام بخاری تاریخ میں حبیب بن یساف رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے راوی حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
انا لانستعین بالمشرکین علی المشرکین [3]۔ورواہ الامام احمد ایضًا۔ |
ہم مشرکوں سے مشرکوں پر استعانت نہیں کرتے،(امام احمد نے بھی اسے روایت کیا ہے۔ت) |
حدیث ۱۳:صحیح بخاری وصحیح مسلم وسنن نسائی میں ہے چند قبائل عرب نے حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی
[1] کنز العمال بحوالہ عق،عد،طب،حل،ھب عن معاذ بن جبل،الخرائطی فی اعتلال القلوب عن عمر خط وابن عساکر خل فی فوائدہ عن علی،حدیث ۱۶۸۰۰ موسسۃ الرسالہ بیروت ۶/ ۵۱۷
[2] سنن ابی داؤد کتاب الجہاد باب فی المشرك یسہم لہ آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۱۹،مسند احمد بن حنبل عن عائشہ رضی اﷲ عنہا المکتب الاسلامی بیروت ۶ /۶۸،سنن ابن ماجہ ابواب الجہاد باب الاستعانۃ بالمشرکین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۲۰۸
[3] المصنف لابن ابی شیبہ کتاب الجہاد باب فی الاستعانۃ بالمشرکین ادارۃ القرآن ۱۲ /۳۹۴،مسنداحمد بن حنبل حدیث جد خبیب رضی اﷲ عنہ المکتب الاسلامی بیروت ۳ /۴۵۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع