30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کچھ رات رہے کی عبارت سے استعانت کرو ____ علم کے لکھنے سے استعانت کرو ____ سحری کے کھانے سے استعانت کرو ____ دوپہر کے سونے سے وصدقہ سےاستعانت کرو ____ عورتوں کی خانہ نشینی میں انھیں ننگارکھنے سے استعانت کرو ____ حاجت روائیوں میں حاجتیں چھپانے سے استعانت کرو ____ کیا یہ سب چیزیں وہابیہ کی خد اہیں کہ ان سے استعانت کاحکم آیا۔یہ حدیثیں خیال میں نہ ہوں تو مجھ سے سنئے:
|
(۱)البخاری والنسائی عن ابی ھریرۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اِسْتَعِیْنُوْا بِالْغدْوَۃِ وَالرَّوْحَۃِ وَشَیئ مِّنَ الدّلْجۃِ [1]۔ (۲)الترمذی عن ابی ھریرۃ [2]۔ (۳)والحکیم الترمذی عن ابن عباس رضی اﷲ تعالی عنہم عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم استعن بیمینك علی حفظك [3]۔ (۴)ابن ماجہ والحاکم والطبرانی فی الکبیر والبیہقی فی شعب الایمان عنہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم استعینوا بطعام السحر علی صیام النہار وبالقیلولۃ علی قیام اللیل [4]۔ |
امام بخاری اورنسائی نے حضرت ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا کہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:صبح وشام اور رات کے کچھ حصہ میں عبادت سے استعانت کرو۔(ت) ترمذی نے ابوہریرہ سے روایت کیا۔(ت) حکیم ترمذی نے ابن عباس رضی اﷲ تعالٰی عنہم سے انھوں نے حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت کیا کہ اپنے حافظہ کی امداد کرو اپنے ہاتھ سے۔(ت) ابن ماجہ اور حاکم اورطبرانی نے کبیر میں اور بیہقی نے شعب الایمان میں عبداﷲ بن عباس رضی اﷲ تعالی عنہ سے روایت کیا کہ نبی اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:دن کے روزے رکھنے پر سحری کے کھانے سے استعانت کرو اور رات کے قیام کے لئے قیلولہ سے استعانت کرو۔(ت) |
[1] صحیح البخاری کتاب الایمان باب الدین یسر قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۰
[2] جامع الترمذی ابواب العلم باب ماجاء فی الرخصۃ فیہ امین کمپنی کراچی ۲ /۹۱
[3] کنز العمال حدیث ۲۹۳۰۵ ۱۰/ ۲۴۵ و مجمع الزوائد کتاب العلم باب کتاب العلم ۱ /۱۵۲
[4] سنن ابن ماجۃ ابواب الصیام باب ماجاء فی السحور ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۱۲۳،المستدرك للحاکم کتاب الصوم الاستعانۃبطعام السحر دارالفکر بیروت ۱ /۴۱۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع