30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
پاك ہے۔اس سے اوپر کون ہے کہ یہ اس کی طرف وسیلہ ہوگا اور اس کے سوا حقیقی حاجت روا کون ہے۔کہ یہ بیچ میں واسطہ بنے گا،ولہذا حدیث میں ہے جب اعرابی نے حضور پر نور صلوات اﷲ تعالٰی وسلامہ علیہ سے عرض کیاکہ یارسول اﷲ ! ہم حضور کو اﷲ تعالٰی کی طرف شفیع بناتے ہیں اور اﷲ عزوجل کو حضور کے سامنے شفیع لاتے ہیں۔حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم پر سخت گراں گزرا دیر تك سبحان اﷲ فرماتے رہے۔پھر فرمایا:
|
ویحك انہ لایستشفع با ﷲ علی احد شان اﷲ اعظم من ذٰلک،روہ ابوداؤد [1]عن جبیر بن مطعم رضی اﷲ تعالٰی عنہ۔ |
ارے نادان! اﷲ کو کسی کے پاس سفارشی نہیں لاتے ہیں کہ اﷲ کی شان اس سے بہت بڑی ہے(اسے ابوداؤد نے جبیر بن مطعم رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت) |
اہل اسلام انبیاء واولیاء علیہم الصلٰوۃ والسلام سے یہی استعانت کرتے ہیں جو اﷲ عزوجل سے کیجئے تو اﷲ اور اس کا رسول عــــــہ۱ غضب فرمائیں اور اسے اﷲ جل وعلا کی شان میں بے ادبی ٹھہرائیں،اور حق تویہ ہے کہ اس استعانت کے معنی اعتقاد کرکے جناب الٰہی جل وعلا سے کرے تو کافر ہوجائے مگر وہابیہ کی بد عقلی کو کیا کہئے،نہ اﷲ عــــــہ۲ کا ادب نہ رسول(صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم)سے خوف،نہ ایمان کاپاس خواہی نخواہی اس استعانت کو ایاك نستعین میں داخل کرکے جو اﷲ عزوجل کے حق میں محال قطعی ہے اسے اﷲ تعالٰی سے خاص کئے دیتے ہیں۔ایك بیوقوف وہابی نے کہا تھا ؎
وہ کیا ہے جو نہیں ملتا خدا سے جسے تم مانگتے ہو اولیاء سے
فقیر غفراﷲ تعالٰی لہ نے کہا: ؎
توسل کرنہیں سکتے خدا سے اسے ہم مانگتے ہیں اولیاء سے
یعنی یہ نہیں ہوسکتا ہے کہ خدا سے توسل کرکے اسے کسی کے یہاں وسیلہ وذریعہ بنائے اس وسیلہ بننے کوہم اولیائے کرام سے مانگتے ہیں کہ وہ دربارہ الٰہی میں ہمارا وسیلہ وذریعہ وواسطہ قضائے حاجات ہوجائیں اس بے وقوفی کے سوال کا جواب اﷲ عزوجل نے اس آیہ کریمہ میں دیا ہے۔
عــــــہ۱: جل وعلا وصلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔ عــــــہ۲: جل جلالہ۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع