دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

آیت میں اگر مطلق توجہ مرادہو تو کسی کی طرف منہ کرکے باتیں کرنا بھی شرك ہونماز میں قبلہ کی طرف توجہ بھی شرك ہو کہ قبلہ بھی غیر خدا ہے خدانہیں، اور رب العزت جل وعلا کاارشادہے:

" وَحَیۡثُ مَا کُنۡتُمْ فَوَلُّوۡا وُجُوۡہَکُمْ شَطْرَہٗؕ"[1]۔

جہاں کہیں ہو اپنا منہ قبلہ کی طرف کرو۔

معاذاﷲ شرك کا حکم دینا ٹھہرے،مگر وہابیہ کی عقل کم ہے۔آیہ کریمہ وایاك نستعین مناجات سعدی ونظامی میں استعانت و فریاد رسی ویاوری دیاری حقیقی کا حضرت عزوجل وعلا میں حصرہے نہ کہ مطلق کا،اور بلا شبہہ حقیقت ان امور بلکہ ہر کمال بلکہ ہر وجوہ ہستی کی خاص بجناب احدیت عزوجل ہے استعانت حقیقیہ یہ کہ اسے قادر بالذات ومالك مستقل وغنی بے نیاز جانے کہ بے عطائے الٰہی وہ خود اپنی ذات سے اس کام کی قدرت رکھتاہے،اس معنی کا غیر خدا کے ساتھ اعتقاد ہر مسلمان کے نزدیك شرك ہے نہ ہر گز کوئی مسلمان غیر کے ساتھ اس معنی کا قصد کرتا ہے بلکہ واسطہ وصول فیض وذریعہ ووسیلہ قضائے حاجات جانتے ہیں اور یہ قطعا حق ہے۔خود رب العزت تبارك وتعالٰی نے قرآن عظیم میں حکم فرمایا: " وَابْتَغُوۡۤا اِلَیۡہِ الْوَسِیۡلَۃَ "[2]اﷲ کی طرف وسیلہ ڈھونڈو۔

بایں معنی استعانت بالغیر ہر گز اس سے حصر ایاك نستعین کے منافی نہیں،جس طرح وجود حقیقی کہ خود اپنی ذات سے بے کسی کے پیدا کئے موجود ہونا خالص بجناب الٰہی تعالٰی وتقدس ہے۔پھر اس کے سبب دوسرے کو موجود کہنا شرك نہ ہوگیا جب تك وہی وجود حقیقی نہ مرادلے۔حقائق الاشیاء ثابتۃ پہلا عقیدہ اہل اسلام کا ہے۔یونہی علم حقیقی کہ اپنی ذات سے بے عطائے غیر ہو،اور تعلیم حقیقی کہ بذات خود بے حاجت بہ دیگرے القائے علم کرے،اﷲ جل جلالہ سے خاص ہیں،پھر دوسرے کو عالم کہنا یا اس سے علم طلب کرنا شرك نہیں ہوسکتا جب تك وہی معنی اصلی مقصود نہ ہوں،خود رب العزت تبارك وتعالٰی قرآن عظیم میں اپنے بندوں کو علیم وعلماء فرماتاہے اور حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی نسبت ارشاد کرتاہے:

 "یُعَلِّمُہُمُ الْکِتٰبَ وَالْحِکْمَۃَ"[3]یہ نبی انھیں کتاب وحکمت کا علم عطا کرتاہے۔

یہی حال استعانت وفریاد رسی کا ہے کہ ان کی حقیقت خاص بخدا اور بمعنی وسیلہ وتوسل وتوسط غیر کے لئے ثابت اور قطعا روا،بلکہ یہ معنی تو غیر خدا ہی کے لئے خاص ہیں اﷲ عزوجل وسیلہ وتوسل وتوسط بننے سے  


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ /۱۴۴

[2] القرآن الکریم ۵ /۳۵

[3] القرآن الکریم ۳ /۱۶۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن