30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
برکات الامداد لاھل الاستمداد ۱۳۱۱ھ
(مدد طلب کرنے والوں کے لئے امداد کی برکتیں)
بسم اﷲ الرحمن الرحیم
مسئلہ ۱۶۵: از سہسواں محلہ شہباز پورہ مرسلہ احمد نبی خان ۱۴/ شعبان المعظم ۱۳۱۱ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آیۃ وایاك نستعین کے معنی وہابی یوں بیان کرتا ہے کہ استعانت غیر حق سے شرك ہے ؎
دیکھ حصر نستعین اے پاك دیں استعانت غیر سے لائق نہیں
ذات حق بیشك ہے نعم المستعان حیف ہے جو غیر حق کاہو دھیان
اور علمائے صوفیہ کرام کا عقیدہ یوں ظاہر کرتاہے کہ حضرت مصلح الدین سعدی شیرازی رحمہ اﷲ تعالٰی کا بھی یہی ایمان تھا کہ ع
نداریم غیر از تو فریاد رس
(ہم تیرے سوا کوئی فریاد کو پہنچنے والانہیں رکھتے۔ت)
اور حضرت مولانا نظامی گنجوی رحمہ اﷲ تعالٰی بھی دعا میں عرض کرتے تھے ؎
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع