دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

یا خلوص،لیکن ظاہر اسباب زبردستی دباؤ ہے۔پس نماز عام جاہل کے دباؤ سے مقبول ہے یانہیں؟

(۲)ذابح البقرجس نے اپنا پیشہ ذبح کرنا مویشیوں کا ونفع اٹھانا فروخت گوشت سے ہمیشہ اختیار کرلیا ہے بخشا جائے گا یانہیں؟ وپرسش خون ناحق کا یوم الحشر میں ہوگایا نہیں؟

(۳)ایك مسلمان نذر لغیر اﷲ کھاتاہے اور امداد مخلوق مثل شیخ سدو وخواجہ خضر وکالی بھوانی وغیرہ تعزیہ پرستی سے طلب کرتاہے وبصورت حصول مراد نہیں نذر دینے سے ضرر جان ومال کا تصور کرتاہے۔ان صورتوں میں نقص ایمان واقع ہوا یا نہیں؟ وذبیحہ اس کا کھانا جائزہے یانہیں؟

الجواب:

(۱)تاکید کرنے والے پر الزام نہیں،اور انکار اگر یوں ہے کہ تیرے کہنے سے نہیں پڑھتا تو گنا ہ ہی ہے اور اگر فرضیت نما ز سے انکار کرے تو کفر کما فی جامع الفصولین [1]وغیرہ(جیسا کہ جامع الفصولین وغیرہ میں ہے۔ت)

 قبول وعدم قبول کو بیان اوپر گزرا سقوط فرض ہوجائے گا لاریاء فی الفرائض کما فی الاشباہ وغیرھا(فرائض میں دکھاوا نہیں جیساکہ الاشباہ وغیرہ میں مذکورہے۔ت)مسلمانوں پر بدگمانی حرام ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۲)ذبح بقر کو خون ناحق کہنا کلمہ کفر ہے اور اس کی بخشش نہ جاننا ضلالت وگمراہی اور اس پیشے کے جواز میں کوئی شبہ نہیں اور ذابح البقر کی وعید موضوع وبے اصل ہے حوالہ اس پر ہے جو ان دعاوی باطلہ کا مدعی ہوا الٹا مطالبہ جہالت وہابیہ ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۳)کالی بھولالی سے مدد مانگنے والے کو مسلمان کہنا کفر ہے۔کہنے والے پر تجدید اسلام وتجدید نکاح لازم ہے۔اور کالی بھوانی،شیخ سدو اور ارواح خبیثہ کے ساتھ نبی اﷲ خضر علیہ الصلٰوۃوالسلام سے استمداد کو ملانا صریح گمراہی اور اور نبی اﷲ کی توہین اور امام الوہابیہ مخزولی کی طرز لعین ہے۔تو بہ فرض ہے اور جب وہ کالی بھوانی سے مددمانگتاہے تو قطعا کافر مشرك ہے اس کے ایمان کے نقصان کمال اور اس کے ذبیحہ سے سوال نادانی ہے۔نہ اسکے بعد کسی امر محتمل سے بحث کی حاجت نہ کہ جائز مستحب۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

____________________


 

 



[1] جامع الفصولین الفصل الثامن والثلاثون اسلامی کتب خانہ کراچی ص۳۰۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن