30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ۱۶۰و ۱۶۱: از کلکتہ زکریا اسٹریٹ ۳۳ مرسلہ حکیم سعید الرحمن صاحب دہلوی ۱۳ ذی الحجہ ۱۳۳۸ھ
حضرت اقدس جناب مولانا صاحب قبلہ دام فیضہ السلام علیکم،مزاج گرامی ! نہایت ادب سے مگر بیتابی کے ساتھ خدمت والا میں گزارش ہیں کہ برائے کرم امور ذیل کا جواب مرحمت فرماکر خادم کی تسلی فرمائیں۔
(۱)مسائل خلافت اسلامیہ وہجرت عن الہند کے متعلق مولوی عبدالباری اور ابوالکلام وغیرہ نے جو کچھ آواز اٹھائی ہے یہ حدود اسلامیہ وشرعیہ کے موافق ہے یا خلاف؟
(۲)ہر لحاظ سے جناب والا کی خاموشی کن مصالح کی بنا پر ہے؟ اگر موافق ہے تو کیوں ان اصحاب کی تائید میں آواز نہیں اٹھاتے؟ اور اگر خلاف ہے تو دوسرے مسلمانوں کو خطرناك ہلاکت سے نہیں روکا گیا جناب والا نے اپنے لیے کیا راہ عمل تجویز فرمائی ہے؟
الجواب:
مقصد بتایا جاتاہے اماکن مقدسہ کی حفاظت،اس میں کون مسلمان خلاف کرسکتاہے اور کاروائی کی جاتی ہے کفار سے اتحاد مشرك لیڈر وں کی غلامی و تقلید قرآن وحدیث کی عمر کو بت پرستی پر نثار کرنا مسلمانوں کا قشقہ لگوانا،کافروں کی جے بولنا،رام لچھمن پر پھول چڑھانا،رامائن کی پوجا میں شریك ہونا،مشرك کا جنازہ اپنے کندھو ں پر اٹھا کر اس کی جے بولتے ہوئے مرگھٹ کو لے جانا،کافروں کو مسجدمیں لیجا کر مسلمانوں کا واعظ بنانا،شعار اسلام قربانی گاؤ کو کفار کی خوشامد میں بند کرنا ایك ایسے مذہب کی فکرمیں ہونا جو اسلام وکفر کی تمییز اٹھاد ے اور بتوں کے معبد پر آگ کومقدس ٹھہرائے،اور اسی طرح کے بہت اقوال احوال افعال جن کا پانی سر سے گزر گیا اور جنھوں نے اسلام پر یکسرپانی پھیر دیا،کون مسلمان ان میں مواقفت کرسکتاہے ان حرکات خبیثہ کے رد میں فتوے لکھے گئے اورلکھے جارہے ہیں اس سے زیادہ کیا اختیار ہے پاکی ہے اسے جو مقلب القلوب والابصار ہے۔ وحسبنا اﷲ ونعم الوکیل ولاحول ولاقوۃ الا باﷲ العلی العظیم(اورہمیں اﷲ تعالٰی کافی ہے اور کیا ہی اچھا کارساز ہے۔ گناہوں سے تحفظ اورنیکی بجالانے کی طاقت کسی میں نہیں مگر اﷲ تعالٰی بلند شان والے،بڑی عظمت والے کی توفیق سے ہے۔ ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۶۲ تا ۱۶۴: از گوری ڈاك خانہ رائے پور ضلع مظفر پور مرسلہ عبدالجبار صاحب یکم شعبان ۱۳۳۶ھ
(۱)ایك شخص نماز نہیں پڑھتا ہے لوگوں نے زبردستی نماز پڑھنے کو کہا اور اس نے انکار کیا،اس صورت میں انکار کرنے والے اور تاکید کرنے والے کے ایمان میں نقص آیا یانہیں؟ اگر نقص کیا تو کس درجہ کا؟ بصورت اکراہ وخوف سزا سے جبر یہ نماز پڑھتاہے۔نہ معلوم نماز ریا اداکرتاہے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع