30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۳)قرآن مجید کا دوسری کتابوں کے شامل مانند رامائن بائبل وغیرہ ہندؤوں کے ساتھ پوجا کیا نا خواہ مندر کے اندر لیجانا اور اس کے اہتمام میں مسلمانوں کا شریك ہونا درست ہے یانہیں؟
(۴)ہندوؤں کے شامل چند ہ جمع کرنا اور اس چندہ سے رفاہ عام مسلمان کرنا مثلا مرمت مسجد تجہیر وتکفین میت لاوارث مسلمانی،امداد بیوگان،مسلم یا یتیم بچوں کی تربیت وتعلیم وغیرہ وغیرہ ممنوع ہے یانہیں؟
الجواب:
(۱)ماتھے پر قشقہ(ٹیکا)لگانا خاص شعار کفر ہے ا ور اپنے لئے جو شعار کفرپر راضی ہو اس پر لزوم کفر ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:من تشبہ بقوم فہو منہ [1] جو کسی قم سے مشابہت پید کرے وہ انھیں میں سے ہے۔اشباہ والنظائر میں ہے:
|
عبادۃ الصنم کفر ولا اعتبار فی قلبہ وکذا لوتزنر بزنار الیہود والنصارٰی دخل کنیستہم اولم یدخل [2]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
بت کی پوجا کرنا کفر ہے اور جو کچھ اس کے دل میں ہے اس کا کوئی اعتبار نہیں۔اور اسی طرح اگر کسی نے یہودیوں اور عیسائیوں کا زنار گلے میں ڈالا چاہے ان کے گرجوں میں جائے نہ جائے،واﷲ تعالٰی اعلم۔(ت) |
(۲)مسائل یہ پوچھتاہے کہ وہ حرکات ملعونہ جائز ہیں یانہیں۔یہ پوچھے کہ کفر ہے یانہیں۔ان کی عورتیں نکاح سے نکلیں یانہیں ان حرکات سے۔جامع الفصولین منح الروح الازہر میں ہے:
|
من خرج الی السدۃ(قال القاری ای مجمع اھل الکفر)کفر لان فیہ اعلام الکفر وکانہ اعان علیہ [3]۔و اﷲ تعالٰی اعلم۔ |
جوکوئی(دارالاسلام کو چھوڑ کر)کفارومشرکین کے مجمع میں جائے(السدۃ۔محدث ملاعلی قاری نے فرمایا:اس کا معنی مجمع اہل کفر ہے)تو وہ کافر ہوگیا کیونکہ ا س میں کفر کا اعلان ہے۔گو یا وہ کفر پر ان کی امداد کررہا ہے۔اور اﷲ تعالٰی سب کچھ زیادہ جاننے والا ہے۔(ت) |
[1] سنن ابی داؤد کتاب اللباس باب فی لبس الشہرۃ آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۲۰۳
[2] الاشباہ والنظائر کتاب السیر والردۃ الفن الثانی ادارۃ القرآن کراچی ۱ /۲۹۵
[3] منح الروض الازھر شرح الفقہ الاکبر فصل فی الکفر صریحا وکنایۃ مصطفی البابی مصر ص۱۸۶،جامع الفصولین الفصل الثامن والثلاثون اسلامی کتب خانہ کراچی ۲ /۳۱۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع