دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مسلمان ممبر بنائے گئے اور یہ رائے مانی کہ اس غلہ کو بیچ کر ایك جگہ جمع کیا جائے،اسی رائے کو دونوں فریق نے پاس کرکے ایك ہندو کے یہاں جمع کرنے کے لئے قرار دیا گیااور یہ کہا گیا کہ دونوں فریق کی رائے سے یہ پیسہ اپنے کار خیر کے لئے خرچ کریں،اب میں علمائے دین سے اس امر کو دریافت کرتاہوں کہ وہ شراکت کا پیسہ ہم لوگ اپنے کار خیر میں جیسے مسجد کی مرمت یا تجہیز وتکفین مدارات میت وغیرہ وغیرہ میں لاسکتے ہیں یا نہیں۔اور ایك روز پنڈت صاحب نے مسلمانوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آج ہم اپنے رامائن کا اور مسلمانوں کے قرآن مجید کی اور انگریزوں کی بائبل کی یعنی تینوں کتابوں کی پوچا کریں گے،اس کے اتنظام اور اہتمام کےلئے یہ تھا کہ ایك ڈولہ جس کو وہ لوگ سنگا سن کہتے ہیں اس کو بڑے تکلف کے ساتھ ہار پھول سے سجوا کر اس کے اندر ایك طرف رامائن یاك طرف بائبل اور بیچ میں قرآن مجید منگوا کررکھا اور بڑے اہتمام کے ساتھ بھجن گاتے اورڈھول وجھانج وغیرہ بجاتے اور اس میں مسلمان بھی شریك ہوکر شہر سے گھماتے ہوئے اپنے مندر کے اندر لیجا کر رکھا،خیر کہا ہماری شریعت میں علماء نے اس امر کوکہ کلام پاك غیر مذہب میں بے دین کی مجلس میں لے جانا اور یہ برتاؤ کرنا اور مندر کے اندر لیجا کر رکھنا کیاجائز ہے؟ جب مسلمانوں سے کہا گیا تو ان لوگوں نے جواب دیا کہ اس میں حرج ہی کیا ہوا اگر ایسا کیا گیا کیونکہ ہم لوگوں نے شہر کے ایك ایك مولوی صاحب سے دریافت کیا تو انھوں نے کہا کہ کوئی حرج نہیں ہے۔اور ٹیکا کے بارے میں بھی یہی جواب ملا،ان سب واقعات کو لکھ کر خدمت بابرکت میں اپنے علمائے دین شرع متین کے پیش کرتاہوں کہ فی الحقیقت یہ سب بات شرع کے اندر جائز ہے یانہیں جیسا کہ یہاں پر مسلمان ہم کو جواب دیتے ہیں کہ ہم نے یہ سب مولوی صاحب سے دریافت کرلیا ہے لہذا ذیل چند جملے درج کرتاہوں جو مضمون بالا کا لب لباب ہوسکتاہے ان سوالوں کے جواب سے بالتفصیل سرفراز فرمایا جائے تاکہ ان بھائی مسلمانوں کی خدمت میں پیش کرکے ان کی اصلاح کی جائے،ان کے عقائد درباہ مذکورہ درست نہیں ہیں اور ان کی ان خود پرستیوں کی پوری پوری گوشمالی ہوجائے،وہ مذہب پر دھبہ لگانے والی حرکت سے باز آکر راہ راست پر آجائیں،اس لئے گزارش خدمت عالی ہے کہ جلد جواب اسی پرچہ کی پشت پر تحریر فرمائیں،

(۱)مسلمانوں کو پیشانی پرٹیکا لگانا خواہ وہ کسی قسم کا مانند زعفران وصندل وغیرہ کے ہوجائز ہے یانہیں؟

(۲)ہندؤوں کے شال غول باندھا کرگاتے بجاتے رامائن وغیرہ ہندوؤں کی کتابوں کو بڑے اہتمام کے ساتھ سنگاسن وغیرہ میں رکھ کر ہندوؤں کی مجلس میں جانا جہاں پر"رام چندر کی جے"کی صدا بلند ہوتی ہو مسلمانوں کے لئے جائز ہے یانہیں؟


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن