30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
|
کسی ایسے کم کی وجہ سے ہے جو کسی دوسرے ممالك میں پیدا ہوگیا،تو پھر یہ حکم عجیب ہے کہ کوئی جدید حادثہ کسی ملك یں پیدا ہوجائے تو پھر ہجرت کرنا کسی دوسرے ملك پرواجب ہو جائے۔ (خلاصہ کلام)ہم اﷲ تعالٰی سے معافی اور عافیت کی دعا کرتے ہیں۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
مسئلہ ۱۵۳ و ۱۵۴: کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل میں:
(۱)کسی کی زبان سےکلمہ کفر نکل گیا یا اﷲ ورسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو گالی دی پھرنادم ہو کر فورا توبہ کی،اب بی بی اس کی نکاح میں اس کی رہے گی یانہیں؟
(۲)یہ جو مسئلہ مشہور ہے کہ اگر کوئی جاہل عالم کو گالی دے تو بی بی پر اس کے طلاق واقع ہوجاتی ہے یہ صحیح ہے یانہیں؟ اگر صحیح ہے تو عالم کو کس مرتبہ کاہونا اور گالی کا کس مرتبہ کا ہونا شرط ہے اور اگر عالم بدخو یا فاسد العقیدہ کو گالی دے یا صحیح العقیدہ کو کسی بات پر خواہ دنیاوی یا اُخروی یا مسئلہ اختلافی لےکر جھگڑا کرکے باہم گالی گلوچ کی،یہ جھگڑا مابین دو عالموں کے ہو تو شرع شریف کا کیاحکم ہے؟
الجواب:
(۱)جس نے کلمہ کفر قصدا کہا یا اﷲ یا نبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کی وہ کافر ہوجاتاہے اس کی عورت نکاح سے نکل جاتی ہے پھر اگر مسلمان ہو او ر توبہ کرے عورت کو اختیار ہے کہ اس سے دوبارہ نکاح کرے خواہ بعد عدت کے اور سے کرے۔
(۲)عالم دین کو برا کہنا اگر اس کے عالم دین ہونے کے سبب ہے تو کفر ہے اور عورت نکاح سے باہر،خواہ برا کہنے والا خود عالم ہو یا جاہل،اور عالم سنی العقیدہ کی توہین جاہل کو جائز نہیں،اگر چہ اس کے عمل کیسے ہی ہوں،اور بدمذہب وگمراہ اگرچہ عالم کہلاتاہو اسے برا کہاجائے گا مگراسی قدر جنتے کا و ہ مستحق ہے۔اور فحش کلمہ سے ہمیشہ اجتناب چاہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۵ تا ۱۵۸: از آورہ محلہ نوادہ ڈاك بنگلہ مرسلہ محبوب علی وعبدالغفور صاحب آخری ذی القعدہ ۱۳۳۸ھ
ایك پنڈت صاحب ساکن بلیا کے وہ آج کل آرہ میں آکر بہت زوروں کے ساتھ ہندو مسلمانوں کو ایك جامجمع کرکے لکچر دیا کرتے ہیں بعد ختم لکچر کے پنڈت صاحب اکثر موقعو ں پرخود اپنے ہاتھ ہندوؤں مسلمانوں کو ٹیکا دیتے ہیں بعد اس کے مسلمان سے گلے گلے ملتے ہیں مگر قبل ٹیکا دینے کے مسلمانوں سے دریافت کرتے ہیں کہ آپ لوگوں کے یہاں ممانعت ہے یانہیں؟ اس پر چند مسلمانوں نے جواب دیا کہ کوئی ممانعت نہیں ہے اور نہ ٹیکے سے انکار ہے۔اس کہنے پر وہ ٹیکا دیتے ہیں اور گلے گلے ملتے ہیں اور اسی لکچر کے اندر یہ کہا کہ ہندو ومسلمان ایك دل ہوکر اپنے اپنے گھروں میں انتظام کریں بلکہ اس کے انتظام کے لئے چند
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع