30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
مابقی شیئ من العلۃ یبقی الحکم ببقائہ [1] ھکذا ذکر شیخ الاسلام ابوبکر فی شرح سیر الاصل۔ودرفصول عمادی ست دارالاسلام لاتصیر دارالحرب اذا بقی شیئ من احکام الاسلام وان زال غلبۃ اھل السلام [2] امام ناصر الدین فرماید مابقیت علقۃ من علائق الاسلام یترجح جانب الاسلام[3]۔و در شرح نقایہ است ان الدار محکومۃ بدارالاسلام ببقاء حکم واحد فیہا کما فی الحمادی [4]وغیرھا وہجرت ازا دارالحرب فرض است نہ از دارالاسلام، قال رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاھجرۃ بعد الفتح رواہ الشیخان [5]۔ ہجرت خاصہ کہ برشخصے خاص بوجہ خاص لازم آید چیزے دیگر ست وآواز محلہ بمحلہ بلکہ از خانہ بخانہ دیگر توان شد والیہا الاشارۃ فی حدیث من |
علت کی وجہ سے ثابت ہو تو جب تك وہ علت موجود رہے گی وہ حکم باقی رہے گا،شیخ الاسلام حضرت ابوبکر نے شرح سیر الاصل میں اسی طرح بیان فرمایا۔اور فصول عماوی میں ہےکہ دارالاسلام میں جب تك کوئی حکم اسلامی موجود ہو تو وہ "دارحرب"نہ ہوگا اگر چہ مسلمانوں کا غلبہ ختم ہوگیا ہے۔امام ناصر الدین فرماتے ہیں کہ جب تك اسلام کے رشتوں میں سے کوئی رشتہ باقی ہو تو اسلام کی جانب ترجیح ہوگی۔اور"شرح نقایہ"میں مذکور ہےکہ اگر ملك میں ایك بھی اسلامی حکم باقی ہو تو اس پر دارالاسلام کا حکم لگایا جائے گا جیسا کہ "حمادی"وغیرہ میں مذکور ہے۔اور ہجرت کرنا دار کفر سے فرض ہے نہ کہ دارالاسلام سے،حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:فتح مکتہ کے بعد کوئی ہجرت نہیں، بخاری ومسلم نے اسے روایت فرمایا۔خاص ہجرت کہ کسی شخص پر کسی خاص وجہ کی بناء پر لزم ہو تویہ ایك دوسری بات ہے۔ ایك محلہ سے دوسرے محلہ تك بلکہ ایك گھر سے دوسرے گھر تك آواز پہنچ سکتی ہے۔ |
[1] جامع الفصولین الفصل الاول فی القضاء اسلامی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۳
[2] فتاوٰی جامع الفوائد بحوالہ فصل العمادی کتاب الجہاد مکتبہ حقانیہ کوئٹہ ص۴۴۴
[3] فتاوٰی جامع الفوائد ناصر الدین مکتبہ حقانیہ کوئٹہ ص۴۴۵
[4] جامع الرموز کتاب الجہاد مکتبہ اسلامیہ گنبد قاموس ایران ۴ /۵۵۷
[5] صحیح البخاری کتاب الجہاد باب وجوب النفیر الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۳۹۶،صحیح مسلم کتاب الامارۃ باب المبایعۃ بعد الفتح قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۱۳۱
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع