30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۵۱: از بمبئی مرسلہ سید فیاض الدین بریلوی نواب مسجد لائن ۵۷ پوسٹ ۹، ۲۳ ذی القعدہ الحرام ۱۳۳۸ھ
الجواب:
انھوں نے اﷲ واحدقہارجل جلالہ اور اس کے رسول حبیب مختار صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کو ایذا دی ابلیس لعین کے قدموں پر اس کی پیروی کی نام اسلام کو ذلیل کیا کفر وکفار کو فروغ دیا غضب الٰہی اپنے سر پرلیا اپنی ملعونہ حرکات سے عرش الٰہی کو لرزادیا کفا رکے ساتھ ان کے خاص دفتر میں اپنا چہرہ دکھایا اﷲ اور رسولوں اور ملائکہ سب کی لعنت کے کام کئے " ہُمْ لِلْکُفْرِ یَوْمَئِذٍ اَقْرَبُ مِنْہُمْ لِلۡاِیۡمٰنِ ۚ"[1](وہ لوگ اس دن ایمان کی بہ نسبت کفر کے زیادہ قریب تھے۔ت)میں صراحۃً داخل ہوئے ان پر ہر فرض سے اعظم فرض ہےکہ اپنی ان کفری حرکات سے علی الاعلان توبہ کریں نئے سرے سے کلمہ اسلام پڑھیں پھر اپنی عورتوں کو رکھنا ہو تو ان سے دوبارہ نکاح کریں .اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
" وَّ لَا تَتَّبِعُوۡا خُطُوٰتِ الشَّیۡطٰنِؕ اِنَّہٗ لَکُمْ عَدُوٌّ مُّبِیۡنٌ﴿۲۰۸﴾"[2] الی قولہ تعالٰی " اِلَّاۤ اَنۡ یَّاْتِیَہُمُ اللہُ فِیۡ ظُلَلٍ مِّنَ الْغَمَامِ وَالْمَلٰٓئِکَۃُ وَقُضِیَ الۡاَمْرُؕ "[3]۔ |
(لوگو!)شیطان کے قدموں پر نہ چلو کیونکہ وہ تمھارا کھلا دشمن ہے(اﷲ تعالٰی کے اس ارشاد تک)وہ نہیں انتظار کرتے مگریہ کہ ان پر چھائے ہوئے بادلوں میں(اﷲ تعالٰی کا)عذاب آجائے اور فرشتے نازل ہوجائے اور کافر کا فیصلہ ہوجائے(تو پھر ایمان لانے کا کیا فائدہ)۔(ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
من جامع المشرك وسکن معہ فانہ مثلہ [4] اھ فاذا کان فی محض المساکنۃ فکیف فی مثل المعاونۃ۔ |
جو کوئی کسی مشرك کے ساتھ جمع ہوا اور اس کے ساتھ سکونت اختیار کی تو وہ اس جیسا ہوجائے گا اھ جب صرف رہنے سہنے کا یہ حکم ہے تو پھر مدد کرنے میں کتنا سخت حکم ہوگا۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع