30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۵۰: از دفتر ریلوے انجنئیر سرسہ ضلع حصار مسئولہ سید محمد ابراہیم نقشہ نویس صاحب ۱۳ ذی القعدہ الحرام ۱۳۳۸ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس شخص کے بارے میں جو حضرت غوث پاك کی توہین اور ان کے خاندان کی بے عزتی روبرو اہل اسلام علانیہ کرتاہے اوراس پر اصرار کرتاہے آیا ایسا شخص مومن ہے یا دائرہ اسلام سے خارج ہے؟ ایسے شخص سے سلام یا کلام کرنا مسلمانوں کو چاہئے یانہیں؟ بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر وثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
حضور سیدنا غوث الاعظم قطب اکرم،جگر پارہ حضور پر نور سید عالم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کی توہین فی نفسہٖ زہر قاتل وموجب بربادی دین ودنیا،بہجہ مقددسہ میں ہے:
|
تکذیبکم لی سم قاتل لادیانکم وسبب لذھاب دنیاکم واخراکم [1]۔ |
تم لوگوں کا مجھے جھٹلانا زہر قاتل اور تمھاری دنیا اور آخرت کی تباہی وبربادی کا سبب ہے۔(ت) |
اور یہاں نظریر واقع اس طرح توہین علانیہ کامرتکب ومصر نہ ہوگا مگر کٹر رافضی بغیض یاپکا وہابی خبیث،اوریہ دونوں قطعا دائرہ اسلام سے خارج ہیں کما ھو مفصل فی حسام الحرمین و فتاوٰی الحرمین وردالرفضۃ(جیسا کہ مسائل مذکورہ کی پوری تفصیل حسام الحرمین،فتاوی حرمین اور ردالرفضہ میں ہے۔ت)مسلمانوں کو ان سے میل جول رکھنا،سلام کرنا،پاس بیٹھنا، پاس بٹھانا سب حرام ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی" وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾"[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اگرتمھیں شیطان بھلادے تو پھر یاد آنے کے بعد ظالموں کے پاس مت بیٹھو(ورنہ ان جیسے ہی ہوجاؤ گے)۔(ت) |
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
فایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم [3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
(لوگو!)تم ان سے دور بھاگو،اور انھیں اپنے سے دور کرو، کہیں وہ تمھیں گمراہ نہ کردیں اور تمھیں کسی فتنے میں نہ ڈالدیں،اور اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ علم رکھتاہے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع