30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بِاللہِ مَا قَالُوۡا ؕ وَلَقَدْ قَالُوۡاکَلِمَۃَ الْکُفْرِ وَکَفَرُوۡا بَعْدَ اِسْلٰمِہِمْ "[1] |
کھاتے ہیں کہ انھوں نے نہیں کہا اور بیشك وہ کفر کا بول بولے ا ور اپنے اسلام کے بعد کافر ہوگئے۔ |
یہ حیلہ شرعی نہیں حیلہ شیطانی ہے اور اس سے برأت نہیں ہوسکتی وہ ملعون عقائد واقوال ان کی کتابوں میں موجود ہیں اور ان پر اب تك مصر ہیں ان کو بار بار چھاپ رہے ہیں تو وہ کا فقط ناواقف کے بہلادینےکو ہوتاہے اور جو واقف ہے مگر ذی علم نہیں اس کے سامنے یہ حیلہ ہوتاہے کہ ان عبارتوں کا یہ مطلب نہیں،اور جو ذی علم ہے اس کے سامنے یہ ہوتاہے کہ رنگون پہنچے وہاں سے بھاگا کلکتے میں پیچھا کیا وہاں سے بھی اڑگیا،اہل علم کے سامنے یہ ہوتاہےکہ میں اس فن سے جاہل ہوں میرے اساتذہ بھی جاہل تھے تم مجھے معقول بھی کرد و تو میں وہی کہے جاؤں گا،تقویۃ الایمان کو جو اچھا سمجھے یا امکان کذب ماننے والے کو کافر کہے ان سب پر ستر ستر اور زائد زائد وجوہ سے کفر لازم ہے۔جس کی تفصیل سبحٰن السبوح وکوکبۃ شہابیہ وکشف ضلال دیوبند شرح الاستمداد وغیرہا میں ہے اس کے پیچھے نماز باطل ہے اور جو پہلے پڑھیں ان کا پھیرنا فرض ہے اور نہ پھیرنا فسق۔
(۳)سائل صورت وہ فرض کرتاہے جو واقع نہ ہوگی،دیوبندیوں کے عقائد کفر طشت ازبان ہوگئے منکر بننے والے اپنی جان چھڑانے کے لئے انکار کرتے ہیں کہ ہمیں معلوم نہیں جو منکر ہو اس سے کہئے فتاوٰی موجود وشائع ہیں دیکھو کہ کافروں کا کفر معلوم ہو اور دھوکے سے بچے اور ان کے پیچھے نمازیں غارت نہ کرو،رسول اﷲ صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم کے دشمنوں سے دشمنی فرض ہے اس فرض پر قائم ہوتو کہتے ہیں ہمیں کتابیں دیکھنے کی حاجت نہیں،یہ ان کا کید ہے ان کے دل میں محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علہ وسلم کی عظمت ہوتی تو جن کی نسبت ایسی عام اشاعت سننے کہ وہ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کا دشنام دہندہ ہے۔اس سے فورا خود ہی کنارہ کشی ہوتے اور آپ ہی اس کی تحقیق کو بیقرار ہوتے،کیا کوئی کسی کو سننے کہ تیرے قتل کےلئے گھات میں بیٹھا ہے اعتبار نہ آئے تو چل تجھے دکھادیں،وہ یوں ہی بے پروائی برتے گا اور کہے گا مجھے نہ تحقیقات کی ضرورت ہے نہ اس سے احتراز کی حاجت تو یہ لوگ ضرور مکار اور بباطن انھیں سے انفار یا دین سے محض بےعلاقہ و بیزار ہوتے ہیں ان کے پیچھے نماز سے احتراز فرض ہے۔ہاں اگر واقع میں کوئی نوارد یا نرا جاہل یا ناواقف ایسا ہو جس کے کان تك یہ اوازیں نہ گئیں او ربوجہ ناواقفی محض انھیں کافر نہ سمجھا وہ اس وقت تك معذور ہے جبکہ سمجھانے سے فورا قبول کرے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع