30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اکراہ کی حالت ہوتی تو معذوری تھی،وھو تعالٰی اعلم(اور اﷲ سب سے زیادہ علم رکھتاہے۔ت)
مسئلہ ۱۴۰: از رامہ تحصیل گوجر خاں ضلع راوالپنڈی ڈاکخانہ جاتلی مسئولہ محمد جی ۱۸ ذی الحجہ ۱۳۳۹ھ
رئیس المحققین قاطع بیدین عمدۃ الامین دام لطفہ تسلیم کے بعد حضور انور کی خدمت اقدس میں غلامانہ عرض ہے کہ ایك مولوی صاحب نے ارشاد کیا ہے کہ جو شخص غیر مقلدین اورمرزائی کے ساتھ نشست برخاست کرے گا وہ کافر اس کے پیچھے نماز نہیں ہوتی حالانکہ نشست وبرخاست ان کے ساتھ برائے امور دنیا ہے قرابت یا کسی امر ضروری کے سبب سے ان کے شریك مجلس ہونا ضروری پڑتاہے ان کے افعال واقوال کو اچھا نہیں سمجھا جاتاہے تب بھی ان کی مجلس میں شرکت کفرہے۔اب جو حکم شرعی ہو بیان فرمائیں۔بینوا توجروا(بیان فرماؤ اجر وثواب پاؤ۔ت)
الجواب:
وہابیہ وغیر مقلدین ودیوبندی ومرزائی وغیرہم فرقے آج کل سب کفار مرتدین ہں ان کے پاس نشست وبرخاست حرام ہے ان سے میل جول حرام ہے اگرچہ اپنا باپ یا بھائی بیٹے ہوں۔
|
قال اﷲ تعالٰی " وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸﴾ [1]وقال تعالٰی " لَا تَجِدُ قَوْمًا یُّؤْمِنُوۡنَ بِاللہِ وَ الْیَوْمِ الْاٰخِرِ یُوَآدُّوۡنَ مَنْ حَآدَّ اللہَ وَ رَسُوۡلَہٗ وَ لَوْ کَانُوۡۤا اٰبَآءَہُمْ اَوْ اَبْنَآءَہُمْ اَوْ اِخْوٰنَہُمْ اَوْ عَشِیۡرَتَہُمْ ؕ "[2]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اگر تمھیں شیطان بھلادے تو پھر یاد آنے کے بعد ظالموں کے ساتھ نہ بیٹھو،اور اﷲ تعالٰی نے فرمایا: تم لوگوں کو ایسا نہ پاؤ گےکہ جو اﷲ تعالٰی اور پچھلے دن پر ایمان رکھتے ہوں کہ وہ ان سے دوستی رکھیں کہ جنہوں نے اﷲ تعالٰی اور اس کے رسول کی مخالفت کی،اگر چہ وہ ان کے باپ دادا یا انکے بھائی یا انکے قبیلہ کے لوگ ہوں۔(ت) |
اور ان لوگوں سے کسی دنیاوی معاملت کی بھی اجازت نہیں،کما بیناہ فی المحجۃ المؤتمنہ(جیسا کہ ہم نے اسے اپنی کتاب المحجۃ المؤتمنہ میں بیان کردیا ہے۔ت)ان کے پاس بیٹھنے والا اگر ان کو مسلمان سمجھ کر ان کے پاس بیٹھتا ہے یا ان کے کفر میں شك رکھتاہے اور وہ ان کے اقوال سے مطلع ہے تو بلاشبہ خود کافر ہے۔فتاوٰی بزایہ ومجمع الانہر ودرمختار وغیرہا میں ہے:
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع