دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

نہیں تو یہ کہنے والا خود کافر ہوجاتا ہے جو ان سے اس بناء پر ترك موالات کرے وہ ابلیس سے موالات کرتاہے مسلمانوں کو اس سے ترك موالات چاہئے۔

قال اﷲ تعالٰی" وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ"[1]۔ والعیاذ باﷲ تعالٰی واﷲ تعالٰی اعلم۔

(اﷲ تعالٰی نے فرمایا)ظالموں کی طرف میل نہ کرو کہ تمھیں دوزخ کی آگ چھوئے گی،اﷲ تعالٰی کی پناہ اور اﷲ تعالٰی سب کچھ اچھی جانتاہے(ت)

مسئلہ ۱۳۸:             از بنارس محلہ مدنپورہ متصل دہتوریاپورہ مسئولہ محمدامین ومحمد سلیمان                             ۱۸ شعبان ۱۳۳۹ھ

شہربنارس میں جس میں تاریخ کو آپ کا اشتہار جماعت رضائےمصطفی کی طرف سے بابت نکاح کےجو آیا ہے اس پر مخالف لوگ اعتراض کررہے ہیں ہم لوگ بہت پریشان ہیں لہذا ہم نے دوسرے ہفتہ کو جو کاروبار بند کردیا ہے یہ مسئلہ ہم کو معلوم نہ تھا کہ بند کرنے سے ہم کو کلمہ پڑھنے کے بعد نکاح دوبارہ کرنے کی ضرورت ہوگی،اور ہم لوگوں کو خلافت کمیٹی سے حکم ہوا تھا کہ تم لوگ ہڑتال کردو یعنی اپنا کاروبار بند کردو جس میں سے کچھ لوگ مسجد میں دعا کرنے کے لئے گئے اور کچھ لوگ فضول ادھر ادھر گھومتے رہے،لہذاہم کو معلوم ہونا چاہئے کہ ایسے موقع پر جو لوگ دعامانگنے کے لئے گئے تو ان کے واسطے کیا مسئلہ ہے اور جولوگ کہ فضول گھومتے رہے ان کے لئے کیا مسئلہ ہے۔مگر خاص کہ ہڑتال کی وجہ سے بند تھا بالکل کاروبار،مہربانی فرماکر جواب سے جلد مشرف فرمایا جائے۔

الجواب:

مخالفوں کے اعتراض کی پرواہ نہ کیجئے،وہ تو قرآن وحدیث کو پیٹھ دے کر مشرك کے پیرو ہولئے ہیں،مشرك کو اپنا رہنما بنالیا ہے۔مشرك جوکہتاہے وہی مانتے ہیں حالانکہ مشرك کی اطاعت کو قرآن مجید نے حرام فرمایا ہے۔مشرکوں کا سوگ درکنار تین دن بعد مسلمان کا سوگ بھی صحیح حدیثوں نے حرام فرمایا ہے۔مشرکوں کے سوگ میں بازار بندکرنا مشرك کی تعظیم ہے۔اور کافر کی تعظیم کو فقہائے کرام نےکفر فرمایا ہے۔مشرکوں سے اتحاد حرام وکفر ہے۔مشرك کے حکم سے کاروبار بند کرنا حرام ہے۔ حرام کو حلال وخوب سمجھنا کفر ہے،جن لوگون نے مفسدوں کے مجبور کرنے سے دفع فتنہ کے لئے دکان بند کی ان پر تجدید اسلام ونکاح کا حکم نہیں کہ وہ اس پر راضی نہ تھے،ہاں یہ الزام ہے کہ بلا مجبوری خلاف شرع بات کرنے میں مجبور بن گئے اگر کوئی دس روپے چھیننا چاہتاہے تویوں سہل مجبور بن جاتے ہیں اور جن لوگوں نے خوشی سے بند کئے وہ سخت کبیرہ گناہ کے


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۱ /۱۱۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن