دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مسلمان اسے وقف نہیں کرسکتے کہ پرائی ملك ہے۔ردالمحتار میں ہے:

الواقف لابدان یکون مالکالہ وقت الوقف ملکاباتا [1]۔

کسی چیز کو وقف کرنے والے کےلیے ضروری ہے کہ وہ وقف کرتے وقت اس چیز کا مکمل طور پر مالك ہو۔(ت)

مسجد کے لئے کافر وقف نہیں کرسکتا کہ وہ ا س کا اہل نہیں۔

قال اﷲ تعالٰی " مَاکَانَ لِلْمُشْرِکِیۡنَ اَنۡ یَّعْمُرُوۡا مَسٰجِدَ اللہِ"[2] ۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:شرك کرنے والوں کو لائق نہیں کہ وہ اﷲ تعالٰی کے گھرو کی تعمیر کریں۔(ت)

ہاں اگر کافر کسی مسلمان کو اپنی زمین بیعا یا ہبۃ دے دیتا اور مسلمان کی ملك ہوجاتی وہ اپنی طرف سے وقف کرتا تو جائز تھا اور مشرك سے امو دینیہ میں مددلینی بھی جائز نہیں،تفسیر ارشاد العقل وتفسیر فتوحات الہییہ زیر آیہ کریمہ

" لَا یَتَّخِذِ الْمُؤْمِنُوۡنَ الْکٰفِرِیۡنَ اَوْلِیَآءَ"اولیاء(مسلمانوں کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں۔ت)ہے:

نھوا عن موالاتہم وعن الاستعانۃ بہم فی الغزو و سائر الامور الدینیۃ[3]۔واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم و علمہ جل مجدہ اتم واحکم۔

انھیں(مسلمانوں کو)کافروں کی دوستی سے روك دیا گیاا ور غزوات اور تمام دینی کاموں میں کافروں سے مددلینے کی ممانعت ہے۔اور اﷲ تعالٰی پاك اور برتر سب سے بڑا عالم ہے۔اور اس بڑی شان والے کا علم زیادہ کامل اور زیادہ پختہ ہے۔(ت)

مسئلہ ۱۳۷:            از پوکھریرا محلہ نور الحلیم شاہ شریف آباد مسئولہ اراکین انجمن نور الاسلام        ۹ شعبان ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس جلسہ میں وہابی،ندوی،نیچری،دیوبندی،ہندو مقرر،لکچرار،واعظ ہوں اور ان کا صدر دیوبندی وغیرہا یا بندو ہوا یسے جلسوں میں مسلمانان اہلسنت وجماعت


 

 



[1] ردالمحتار کتاب الوقف داراحیاء التراث العربی بیروت ۳ /۳۵۹

[2] القرآن الکریم ۹ /۱۷

[3] الفتوحات الٰہیہ تحت آیۃ لایتخذ المومنون الخ ۳ /۲۸ مصطفی البابی مصر ۱ /۲۵۷

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن