دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

(۷)یہ حرام ہے۔بدخواہی اسلام ہے۔مشرك کی خوشی کو شعار اسلام کابندکرنا حرام ہے۔مسلمان پر اس کے جائز فعل کے سبب تشدد کرنا ظلم صریح اور شیطان کا کام ہے۔خود ان کے بڑے لیڈر مولوی عبدالباری صاحب نے اپنے رسالہ''قربانی گاؤ'' میں تصریح کردی ہے کہ ہنودکی خاطر یا مروت کے لئے گاؤ کشی چھوڑنا حرام ہے۔والتفصیل فی الطارئ الداری(اور پوری تفصیل رسالہ مذکورہ الطاری الداری میں ہے۔ت)۔

(۸)مسجد میں سکونت وخوردونوش سوائے معتکف کسی کو جائز نہیں،فتاوٰی سراجیہ میں ہے:

یکرہ النوم والأکل فیہ لغیر المعتکف [1]۔

معتکف کے علاوہ کسی کو مسجد میں سونا،کھانا پینا مکروہ ہے۔(ت)

اور مشرکین کا مجمع توہن مسجد ہے۔وانظر المحجۃ المؤتمنۃ(اور تفصیل المحجۃ المؤتمنہ میں دیکھئے۔ت)

(۹)وہ نوٹ لکھوانا یا روپیہ جمع کراکر ضبط کرنا یا گناہ پر مالی جرمانہ ڈالنا یہ سب حرام ہے۔

قال اﷲ تعالٰی " لَا تَاۡکُلُوۡۤا اَمْوٰلَکُمْ بَیۡنَکُمْ بِالْبٰطِلِ "[2]۔

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:(لوگو!)اپنے مال آپس میں ناجائز طور پر مت نہ کھاؤ۔(ت)

مالی جرمانہ منسوخ ہوگیا اور منسوخ پر عمل حرام ہے۔

(۱۰)یہ سنت نصارٰی اور شرعا حرام ورشوت ہے اور رشوت لینے دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

الراشی والمرتشی کلاھما فی النار [3]۔

رشوت لینے والا اور دینے والا دونوں دوزخی ہیں۔(ت)

(۱۱)کافر کی زمین پر مسجد تعمیر نہیں ہوسکتی،نہ وہ مسجد مسجد ہوگی،نہ مسجد وقف ہوگی۔

قال ا ﷲ تعالٰی " وَّ اَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلہِ"[4]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا:مسجدیں اﷲ تعالٰی کی ہیں۔(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی سراجیہ کتا ب الکراھیۃ باب المسجد نولکشور لکھنؤ ص۷۱

[2] القرآن الکریم ۲ /۱۸۸

[3] کنز العمال حدیث ۱۵۰۷۷ مؤسستہ الرسالہ بیروت ۶ /۱۱۳

[4] القرآن الکریم ۷۲ /۱۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن