30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
" اِلَّاۤ اَنۡ تَکُوۡنَ تِجٰرَۃً عَنۡ تَرَاضٍ مِّنۡکُمْ ۟ "[1] |
مگریہ کہ تجارت تمھاری آپس کی رضامندی سے ہو۔(ت) |
(۴)مندر ماوائے شیاطین ہے۔اس میں مسلمانوں کو جانا منع ہے۔ردالمحتارمیں ہے:
|
فی التتارخانیۃ یکرہ للمسلم الدخول فی البیعۃ و الکنیسۃ حیث انہ مجمع الشیاطین قال فی البحر الظاھر انہا تحریمۃ لانہا المرادۃ عند اطلاقہم اھ فاذا حرم الدخول فالصلٰوۃ اولی[2]۔ |
فتاوٰی تاتارخانیہ میں ہے کسی مسلمانوں کو یہودیوں، عیسائیوں کے گرجوں میں جانا مکروہ ہے اس لئے کہ وہ شیطانوں کے جمع ہونے کے مکانات ہیں،بحرالرائق میں فرمایا ظاہر یہ ہے کہ یہاں کراہت سے کراہۃ تحریمی مرا دہے کیونکہ اطلاق کے وقت یہی مراد ہواکرتی ہے اھ جب وہاں جانا حرام ہے تو پھر نماز پڑھنا بدرجہ اولٰی حرام ہے۔(ت) |
جب اس میں یونہی جاناحرام ہے جن مقاصد فاسد کے لئے زید سا شخص لے جاتاہو ان کا کا ذکر،قرآن عظیم کو مثل وید بتانا کفر ہے۔اور ہندوؤں کے وید پر عمل کاحکم کفر کفر ہےاور حکمِ کفر کفرہے۔
عام کتب میں ہے:الرضا بالکفر کفر[3] (کفر پر راضی ہونا کفر ہے۔ت)
(۵)مشرکین ہند سے میل جول حرام ہے۔
|
قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ"[4] ۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:ظالموں کی طرف مت جھکو ورنہ تمھیں آگ چھوئے گی۔(ت) |
حرام کو مدار اسلام بنانا کفر ہے۔والتفصیل فی المحجۃ المؤتمنۃ(اور تفصیل المحجۃ المؤتمنہ میں ہے۔ت)
(۶)یہ حرام ہے اور بحکم قرآن سخت ضلالت وبے دینی۔
|
قال اﷲ تعالٰی " یُرِیۡدُوۡنَ اَنۡ یَّتَحَاکَمُوۡۤا اِلَی الطّٰغُوۡتِ وَقَدْ اُمِرُوۡۤا اَنۡ یَّکْفُرُوۡا بِہٖ ؕ وَیُرِیۡدُ الشَّیۡطٰنُ اَنۡ یُّضِلَّہُمْ ضَلٰلًۢابـَعِیۡدًا ﴿۶۰﴾ "[5]۔ |
اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:وہ چاہتے ہیں کہ شیطان کے پاس اپنا فیصلہ لے جائیں حالانکہ انھیں حکم دیا گیا کہ اس کا انکار کریں حالانکہ شیطان چاہتاہے کہ ان کو دور کی گمراہی میں بہکا دے۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع