دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

کو کندھا دینا اور مشایعت کرنا ضروری بتایا ہے ورنہ کریمہ:

" وَ لَا تَقُوۡلُوۡا لِمَا تَصِفُ اَلْسِنَتُکُمُ الْکَذِبَ ہٰذَا حَلٰلٌ وَّ ہٰذَا حَرَامٌ لِّتَفْتَرُوۡا عَلَی اللہِ الْکَذِبَ ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَا یُفْلِحُوۡنَ ﴿۱۱۶﴾ؕ

"[1]

(لوگو! جو کچھ تمھاری زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں اس کے متعلق یہ نہ کہا کرو کہ یہ حلال ہے اور یہ حرام ہے تاکہ تم اﷲ تعالٰی پر جھو ٹ باندھو بیشك جو لوگ اﷲ تعالٰی کے ذمے جھوٹ لگاتے ہیں وہ کبھی کامیاب نہ ہوں گے۔(ت)

میں داخل ہونے کا اقرار کرے،حدیث میں تو روافض کے لئے فرمایا:وذا ماتوا فلا تشہدوھم [2](اور جب وہ مرجائیں تو ان کی نماز جنازہ میں حاضر نہ ہوں۔ت)نہ کہ کفار اگر اس کا حکم ہوتارسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ضرور جنازہ ابوطالب کی مشایعت فرماتے۔

(۲)یہ تعظیم مشرك ہے اور تعظیم مشرك کفرہے۔ ظہیریہ واشباہ ودرمختار میں ہے:تبجیل الکافر کفر [3](کافر کی تعطیم کفر ہے۔(ت)مشرك کا اس طرح مسجد میں لے جانا بلا شبہ حرام ہے۔المحجۃ المؤتمنہ میں اس کی تفصیل تام ہے۔اور مساجد وعیدگاہ میں ا یسے جلسے اور سبھائیں حرام ہیں، رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:ان المساجد لم تبن لھذا [4] (مسجدیں اس لئے تعمیرنہیں ہوئیں۔ت)مشرك کی جے پکارنا مشرك کا کام ہے رب عزوجل اس پر غضب فرماتاہے اور عرش الٰہی ہل جاتاہے کما فی الحدیث [5]عنہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم(جیسا کہ حدیث پاك میں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم سے روایت ہے۔ت)

(۳)یہ اس کے منہ کا سوئر ہے،مسلمانوں پر اس کا کیا اثر ہے۔وہ اس شریعت پرافتراگر ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:لاتسعرو [6](لوگو! قیمتیں مقرر نہ کرو۔ت) بلکہ اگر بیچنے والے اس کے جبر سے اتنا ارزاں بیچیں تو خریدنا اور کھانا حرام ہے۔ اﷲ عزوجل فرماتاہے:


 

 



[1] القرآن الکریم ۱۶ /۱۱۶

[2] کنز العمال حدیث ۳۲۵۴۲ مؤسسۃ الرسالہ بیروت ۱۱ /۵۴۲،تہذیب تاریخ دمشق الکبیر ترجمہ حسین بن الولید السمین النیسابوری داراحیاء التراث العربی بیروت ۴ /۳۶۹

[3] درمختار کتاب الحظر و الاباحۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۵۱

[4] سنن ابی داؤد کتاب الصلٰوۃ باب فی کراھیۃ انشادالضالۃ فی المسجد آفتاب عالم پریس لاہور ۱ /۶۸

[5] شعب الایمان حدیث ۴۸۸۶ دارالکتب العلمیہ بیروت ۴ /۲۳۰

[6] کشف الخفاء حدیث ۳۰۱۴ دارالکتب العلمیۃ بیروت ۲ /۳۲۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن