30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۴)شوالہ مندر میں جاکر لکچر دیتا ہے جس میں عالم اہل اسلام کو بھی شریك کرتاہے اور کہتاہے کہ جیسے مسلمانوں کا قرآن ایسا ہنود کا ویدہے مسلمانوں کوقرآن پر اور ہنودکو اپنے وید پرعمل کرنا چاہے،
(۵)ہزار داڑھی بڑھاؤ ہزا ر مسجد بناؤ مسلمان نہیں کچھ ثواب نہیں جب تك ہنود کے ساتھ میل جول کرکے ساتھ ہوکر مالك کی بہبود میں سعی نہ کرو دیس بھگت نہ بنو۔
(۶)مسلمانوں کے امور فیصلہ کے لئے پنچایت مقرر کی ہے جس میں ہنود سر پنچ وپنچ میں ہر قسم کے فیصلہ جات شرعی کو بھی ان پنچوں سے کراتاہے۔بعض مواقع پر اہل اسلام نے کہا کہ ہم لوگ فلاں معاملہ کا فیصلہ بحسب شریعت چاہتے ہیں اس میں بھی دیگر اہل اسلام پنچ کے ساتھ ایك مشرك ہندو کو پنچ بناکر شریك فیصلہ کیا جب اہل اسلام نے اس پر اعتماد کیا کہ ہندو شرعی معاملہ میں کیسے پنچ ہوسکتاہے تو ناراض ہوکر اس ہندو کی خاطر سے بلا فیصلہ اٹھ گیا اور کہا کہ میں اس وقت تك شریك فیصلہ نہیں ہوسکتا جب تك ہندو کو بحیثیت پنچ شریك فیصلہ نہ کرو گے۔
(۷)لوگوں کو ترغیب وتحریص کرتاہے کہ ہندو بھائی کی خاطر سے گائے کا ذبح کرنا اس کا گوشت کھانا چوڑ دو،اور اگر کوئی چھپا کر دوسرے گاؤں سے گائے کا گوشت لاتاہے۔اس پر تشدد کیا جاتاہے۔
(۸)باجود یہ کہ ہر گاؤ ں میں قیام کر موقع مسجد کے علاوہ دوسرے مکان اہل اسلام پر آسانی سے ممکن ہے اور ہر اہل اسلام مکان پر قیام کو کہتا بھی ہے لیکن مسجد میں قیام،بود وباش خوردونوش رکھتاہے اور ہر وقت مشرکین وعوام کا مجمع عام رہتاہے جس میں ہر قسم کا فیصلہ مسلم وغیر مسلم ہوتاہے۔
(۹)مسلمانوں سے محض دباؤ کے خیال سے ایك پرامیسری پرونوٹ ہر فیصلے سے پہلے رکھو الیتاہے کہ بعد فیصلہ اگر فیصلے سے انکار کرو گے تو یہ پرونوٹ کا روپیہ تم سے وصول کرلیاجائے گا یا نقد روپیہ جمع کراتاہے اور اگر فیصلہ پنچی سے انکار کرو گے تو یہ روپیہ سوخت ہوجائے گا،جس خیال کی تبلیغ کرتاہے اس پر وہ ترك صلٰوۃ وارتکاب منہیات پر جرمانہ ایك مقدار میں وصول کرتاہے۔
(۱۰)فیصلہ معاملات کے لئے جو لوگ درخواست پنچایت میں دیتے ہیں ان میں سے عہ ۴/ یا کم سے کم ۵/ رسوم وصول کیا جاتاہے۔
(۱۱)اہل ہنود سے بلا کسی معاوضہ کے بناء مسجد کے لئے زمین لی ہے اور اس کی تعمیر میں بھی ان سے ہر قسم کی مدد لیتاہے۔
الجواب:
(۱)زید شریعت مطہر پر افتراء کرتاہے جلد بتائے کہ کہاں شریعت نے مشرك وکافر کے جنازے
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع