30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لاتصاحب الا مؤمنا ولایاکل طعامك الاتقی،رواہ احمد وابوداؤد الترمذی [1]وابن حبان والحاکم باسانید صحیحۃ عن ابن سعید الخدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم۔واﷲ تعالٰی اعلم۔ |
رفاقت نہ کر مگر مسلمان سے،اور تیرا کھانا نہ کھائے مگر پرہیز گار یعنی سنی،(امام احمد،ابوداؤد،جامع ترمذی،ابن حبان اور امام حاکم نے صحیح سندوں کے ساتھ حضرت ابوسعید خدری رضی اﷲ تعالٰی عنہ کے حوالے سے روایت کیا،انھوں نے حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام سے روایت فرمائی۔واﷲ تعالٰی اعلم (ت) |
مسئلہ ۱۲۶ تا ۱۳۶:ازمہروناگھاٹ ڈاکخانہ قصبہ لار ضلع گور کھپور مسئولہ شیخ عباس وشیخ غوث علی و شیخ فضل حسین وشیخ رخت علی زمینداران ۲۲ رجب ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے کرام ذیل کے مسائل میں،زید خیالات مندرجہ کی عام پر طور پر تبلیغ کرتاہے جواب بحوالہ نام کتاب و عبارت وصفحہ وسطر درکار ہے۔
(۱)مشرك وکفار کے جنازہ میں مشایعت،کاندھا دینا اہل اسلام کے لئے نہ صرف جائز ہی نہیں بلکہ ضروری ہے۔
(۲)مساجد وعیدگاہ میں جلسہ وسبھا کرتاہے اور تمام بت پرست بلاروك ٹوك آتے جاتے ہیں جس میں صدر جلسہ وسبھابت پرست مشرك ہوتاہے عیدگاہ میں اس مشرك صدر کے لئے کرسی بچھائی جاتی ہے وہ اس پر بیٹھتاہے اور نام کے اہل اسلام زمین پر ہوتے ہیں ستر عورت مشرکین کا عام طور پر کھلاہوتاہے جلسہ میں عام پر طور پر تالیاں بجتی اور مشرکین کے جے کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔
(۳)سوم بکرے کے گوشت کا نرخ چھ پیسے مقرر کیا ہے اس لئے کہ ارزاں دیکھ کر اہل السلام کھائیں اور گائے کے گوشت سے احتراز کریں اور کہتاہےکہ جو اس مقرر نرخ سے زائد دام لے یا زائد دام سے خریدے وہ سوئر بیچتاہے اور سوئر خریدتاہے۔اور جو نرخ مقرر سے زائد دام دے کر بکرے کا گوشت کھائے وہ سوئر کھاتاہے۔
[1] سنن ابی داؤد کتاب الادب با ب من یؤمر ان یجالس آفتاب عالم پریس لاہور ۲ /۳۰۸،جامع الترمذی ابواب الزہد باب ماجاء فی صحبۃ المؤمن امین کمپنی کراچی ۲ /۶۲
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع