30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وسلم کے مسند پر جلوہ دیایہ خاص وحی شیطان ومخالف دین وایمان ہوا پھر اسکی حلت پر زور دینا اور اغوائے مسلمین کے لئے اس کے جواز میں رسائل لکھنا صریح نیابت ابلیس اور اپنے باطنی کفر کی تلبیس ہے جزیرہ عرب شریف میں کفار کو ساکن ومتوطن کرنا ناجائز ہے مگر مدتوں سے سلاطین جہاں حدود و غیرہ احکام شرعیہ بدل دیئے اس حکم پر بھی عامل نہ رہے تجارت وغیرہا کے لئے نہ آمد ورفت ممنوع نہ اس کی اجازت مدفوع۔
(۲۰)جلسے اور ریزولیوشن اگر معاملہ مسجد کانپور میں کئے جاتے تو ضرور امید منفعت تھی جس کا بیان"ابانۃ المتواری"سے واضح ہے۔ملك اور وہ بھی اتنا وسیع اور وہ بھی مسلمانوں کا اور وہ بھی نصارٰی سے محض چیخ وپکار کی بناء پر واپس مل جانا کسی طرح قرین قیاس نہیں،شرع مطہر مہمل بات فرض نہیں کرتی،ہندوستان یا ذرا سالکھنو ہی واپس لینے کے لئے لیڈر بننے والوں میں جن جن کے باپ دادا اہل علم تھے انھوں نے کتنے جلسے کئے کتنے ریزولیوشن پاس کئے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۲۵: ازبھاگلپور مسئولہ عظمت حسین صاحب پیشکار سب جج، ۷رمضان ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ زید ایك شخص پکا سنی ہے اور اس کےیہاں برادری کی قید ہے اور چند لوگ اس کی برادری کے پکے وہابی ہیں،ان وہابیوں کی چند عورات زید سنی کے یہاں آیا کرتی ہیں اور زید ان کی پوری خاطر مدارات کرتاہے اور پلاؤ قورمہ پکاکر کھلاتاہے مطابق فتوٰی حسام الحرمین کے زید سنی رہا یا وہابی ہوگیا؟ آیا اسلام میں اس کے کسی قسم کا فرق آیا یانہیں؟ دائرہ اسلام کے اندر رہا یا خارج ہوگیا ؟ بیان زید یہ ہے کہ ہم اس کے عقیدہ کو برا سمجھتے ہیں مگر بخیال رشتہ کے اس کی خاطر کرتے ہیں بینوا توجروا
الجواب:
اگر فی الواقع زید اس کے مذہب کو برا ا ور وہابیہ کو کافر جانتاہے تو وہ اس حرکت سے وہابی تو نہ ہوا مگر گنہ گار فاسق ضرور ہوا،اس پر توبہ لازم ہے اور آئندہ احتیاط فرض،برادری ہی کب رہی جب دین مختلف ہے۔ اﷲ عزوجل فرماتاہے:
|
یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا لَاتَتَّخِذُوۡۤا اٰبَآءَکُمْ وَ اِخْوٰنَکُمْ اَوْلِیَآءَ اِنِ اسْتَحَبُّوا الْکُفْرَ عَلَی الۡاِیۡمٰنِ ؕ وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الظّٰلِمُوۡنَ ﴿۲۳﴾"[1] |
اے ایمان والو! اپنے باپ بھائیوں کو دوست نہ بناؤ اگر وہ ایمان پر کفر پسند کریں اور جو ان سے دوستی کرے گا تو وہی پکا ظالم ہوگا۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع