30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اوراس میں پڑھنا پڑھوانا بھی حرام،علی گڑھ کالج زمانہ پیر نیچر میں ان باتوں کا معدن تھا اور اب اس کی حالت جہاں تك معلوم ہے عام کالجوں کی ہے مسلمانوں بچوں کو زندیق وبے دین بنانے کی خاص لگاتارجان توڑ کوشش جو پیر نیچر کو تھی ظاہرا اب اس میں اس کا جانشین کوئی نہیں۔ایك انگریزی کی تعلیم گاہ ہے جس میں حساب،ریاضی،ہندسہ،جبرو مقابلہ وغیرہ علوم جائزہ کے ساتھ سائنس وجغرافیہ بھی پڑھائے جاتے ہیں کہ بعض کفریات پر مشتمل ہیں جس طرح درس نظامی کے عام مدارشس میں فلسفہ قدیمہ پڑھاتے ہیں وہ کیا کفریات سے خالی ہے قدم زمانہ وقدم عقول وقدم افلاك وقدم انواع عناصر خالقیت عقول ومسئلۃ الواحد لای صدر عنہ الاالواحد(اوریہ مسئلہ ہے کہ سے صر ف ایك ہی صادرہوتاہے۔ت)فلاسفہ قدیم کا یہ خیال ہے)ونفی علم جزئیات وغیرہا کثیر کفریات کیا ا س میں نہیں پھر اگر پڑھانے والے پڑھائیں اور پوری کوشش سے اس کا رد طلبہ کے ذہن نشین نہ کریں تووہ سب نظامی مدارس علی گڑھ کالج ہی ہیں اور اگر علی گڑھ کالج کے معلم حرکت ارض وسکون شمس وغیرہا کفریات کا رد متعلمین کے ذہن نشین کریں تو وہ بھی ایك مدرسہ نظامیہ کے رنگ پر ہے۔ہاں اب خصوصیت کے ساتھ تمام ہندوستان میں تعلیم کفر وتلقین ارتداد و سلب ایمان کا مرکز مدرسہ دیوبند ہے جو کمیٹی کے شیخ الہند اور بہت جو شیلے لیڈروں کا مرجع وماوی ہے یونہی دہلی،سہارن پور،میرٹھ،بریلی وغیرہا کے مدرسے جو اسی مدرسہ دیوبند کی فاسد شاخیں ہیں ان سب میں امداد قطعا حرام اور پڑھنا پڑھانا حرام قاطع اسلام،اب علی گڑھ کے متعدد پڑھے ہوئے مسلمان پائے لیکن دیوبند اور اس کی شاخوں کا رنگ جس پر چڑھا وہ اﷲ ورسول کو گالیاں دینے والا مرتد ہی نظر پڑا۔
(۱۷)کالج ہویا مدرسہ جس کی ملازمت اعانت کفر یا ضلال یا حرام کے لئے ہو باختلاف احوال کفر یا ضلال یاحرام ہے،اور جو ملازمت اس سے پاك ہو اس میں حرج نہیں،اور اگر کوئی عالم خدا شناس خدا ترس،سنی المذہب،حامی دین،ایسی جگہ تعلیم کی ملازمت اس نیت سے کرے کہ کفریات سے طلبہ کو بچاؤں گا ان کا ر د ذہن نشین کروں گا گمراہی کی طر ف نہ جانے دوں گا،اور ایسا ہی کرے تو اس کے لئے اجر عظیم ہے۔وہ بازار میں ذاکر کے مثل ہے کہ اموات میں زندہ ہے نہیں نہیں بلکہ جو موت کے منہ میں ہیں انھیں زندگی کی طرف لانے والا۔
(۱۸ و ۱۹)حرم شریف سے سائلوں کی مراد مسجد الحرام شریف ہے ورنہ مکہ معظمہ ومدینہ منورہ خود حرم ہیں بلکہ ان کے گردوپیش کے جنگل بھی،مسجد الحرام شریف نہ صرف مسجد الحرام،کسی مسجد میں کسی کافر حربی کالے جانا مطلقًا ناجائزہے خصوصا یہ ظلم جو اہل پارٹی نے متعدد مساجد کے ساتھ برتا کہ ان میں مشرکین کو بطور استعلاء لے گئے اورانھیں واعظ مسلمین بناکر مسلمانوں سے اونچا کھڑا کیا اور مصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع