دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

ابن ماجہ نے ابولبابہ ابن عبدالمنذر رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے روایت کی رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

ان یوم الجمعۃ سید الایام واعظمہا عند اﷲ تعالٰی فیہ خمس خصال خلق اﷲ فیہ اٰدم [1]۔

یقینا روز جمعہ تمام دنوں کا سردار ہے اور اﷲ تعالٰی کے نزدیك ان سب سے عظیم تر ہے۔اس میں پانچ خصلتیں ہیں۔ایك یہ کہ اس میں اﷲ تعالٰی نے حضرت آدم کو پیدا فرمایا۔(ت)

اگر کوئی اس نکتے سے غافل ہو کر(جس سے آج بڑے بڑے لیڈر بننے والے اور تمام عوام غافل ہیں کہ شرع مطہر میں تاریخ قمری معتبر ہے نہ کہ شمسی،علماء نے فرمایا اپنے معاملات میں بھی مسلمانوں کو اس کے اعتبار کی اجازت نہیں۔

قال اﷲ تعالٰی " اِنَّ عِدَّۃَ الشُّہُوۡرِ عِنۡدَ اللہِ اثْنَا عَشَرَ شَہۡرًا فِیۡ کِتٰبِ اللہِ یَوْمَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرْضَ مِنْہَاۤ اَرْبَعَۃٌ حُرُمٌؕ ذٰلِکَ الدِّیۡنُ الْقَیِّمُ ۬ۙ"[2]۔)

اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:یقینا مہینوں کا شمار اﷲ تعالٰی کے نزدیك بارہ مہینے ہیں نو شتہ الٰہی میں،جب سے اس نے آسمان اور زمین پیدا فرمائے،ان میں چار عزت وحرمت رکھتے ہیں اوریہی ٹھیك دین ہے۔(ت)

اسے روز ولادت مسیح علیہ الصلٰوۃ والسلام جان کر بہ نیت تعظیم نبوت نہ کہ بہ نیت تشبہ نصارٰی تعظیم کرے،وہ ہر گز ہولی دوالی کی تعظیم مثل نہیں ہوسکتا کہ وہ اسی غفلت نکتہ کے باعث غلطی ہوئی،اور یہ کفر ہے، تنویر الابصار میں ہے:

الاعطاء باسم النیروز والمہر جان لایجوز وان قصد تعظیمہ یکفرو [3]۔

نیزور اور مہرجان کے نام پر کچھ دینا جائز نہیں،اگر ان کی تعظیم کا ارادہ کرے تو کافر ہوجائے گا۔(ت)

پھر ڈالی والوں کی نیت بوجہ سلطنت خوشامدہوتی ہے جس میں کسی نہ کسی وجہ پر عوام کو ابتلاء ہے اور خود لیڈر بننے والوں کو اب تك یاآج سے پہلے کل تك تھا بلکہ غناء کے سبب خوشامد مسلمان امراء کے ساتھ


 

 



[1] سنن ابن ماجہ ابواب اقامۃ الصلٰوۃ والسنۃ فیہا باب فی فضل الجمعۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص۷۷

[2] القرآن الکریم ۹ /۳۶

[3] درمختار شرح تنویر الابصار مسائل شتی مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۳۵۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن