دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

(۸)اس کا جواب جواب سابق سے واضح۔

(۹)موالات کسی غیر مسلم بلکہ کسی غیر سنی سے جائز نہیں،مجرد دنیوی معاملات سوائے مرتد سب جائز ہے ہنود وہابیہ ودیوبندیہ سے جو موالاتیں خلافت کمیٹی والے کر رہے ہیں وہ سخت حرام وتباہی دین وموجب لعنت رب العالمین ہےکتابیوں سے بد تر مجوس ہیں،مجوس سے بدتر مشرکین ہےں،جیسے ہنود مشرکین سے بد تر مرتدین ہےں جیسے وہابیہ خصوصا دیوبندیہ سائلوں کی وہ پارٹی ہنود وہابیہ کی کیا کیا تعظیمیں کررہی ہے جو حسب روشن تصریحات فقہائے کرام کفر ہے۔کیا پارٹی زیر حکم شریعت نہیں یا مسئلہ تعظیم کفار سے ہنود وہابی،دیوبندی مستثنٰی ہیں،ہر گز نہیں،ہاں صورت ضرورت سلطنت مستثنٰی ہےکما یفیدہ مافی المدارك والمفاتیح وغیرھما(جیسا کہ مدارك اور تفسیرکبیر وغیرہ میں اس کا افادہ پیش فرمایا۔ت)خود قرآن عظیم اس استثناء پر دال۔" وَاللہُ یَعْلَمُ الْمُفْسِدَ مِنَ الْمُصْلِحِؕ"[1](اور اﷲ تعالٰی فساد کرنے والے اصلاح کرنے والے کو جانتاہے۔ت)

(۱۰)مذہبی منافرت بحسب مراتب کفر وضلالت ہے۔ہنود مشرك بت پرست ہیں اور شرك بدترین اصناف کفر سے ہے۔تو ہنود ہی سے مذہبی منافرت اشد وآکد ہے۔اور ہنود سے بھی سخت تر منافت کے مستحق وہابیہ دیوبندیہ ہیں کہ مرتدین ہیں لیکن ہندوؤں اور دیوبندیوں سے اتحاد منایا جارہاہے،انھیں جگر کا پارا آنکھ کا تارا بنایا جارہا ہے۔اسلام واحد قہار کے حضورتمھارا شاکی ہے۔

(۱۱)بڑے دن کاحکم پارٹی کے جگری بھائیوں کی ہولی دوالی سے خفیف تر ہے اور ماتھوں پر ہندوؤں سے قشقے لگوانا سب سے سخت تر۔اگر ثابت ہوکہ یہ دن ولادت سیدنا عیسٰی علیہ الصلٰوۃ والسلام کا ہے تو بے شك شرع میں ہر نبی کا روز ولادت صاحب عظمت ہے۔رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے وجوہ فضیلت روز جمعہ سے پہلی وجہ یہی ارشداد فرمائی کہ اس میں تخلیق سیدنا آدم علیہ الصلٰوۃ والسلام ہوئی،صحیح مسلم میں ابوہریرہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ سے ہے رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:

خیر یوم طلعت علیہ الشمس یوم الجمعۃ فیہ خلق اٰدم [2]

حدیث سب سے بہتر دن کہ جس پر سورج طلوع ہوا ہو روز جمعہ ہے۔اس میں حضرت آدم(علیہ الصلٰوۃ والسلام)پیدا کئے گئے۔الحدیث(ت)

 


 

 



[1] القرآن الکریم ۲ /۲۲۰

[2] صحیح مسلم کتاب الجمعۃ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۲۸۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن