30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اور اس کے لئے محض بلاوجہ احادیث متواترہ واجماع صحابہ واجماع تابعین واجماع ائمہ دین وعقیدہا جملہ اہلسنت وجماعت کارد کرنا اور خارجیوں معتزلیوں کا دامن پکڑنا ضلالت۔
(۲)یہ سوال اول پر متفرع تھا۔
(۳)جو جس قدر پر قادرہو شرع اسی قدر کا اسے حکم فرماتی ہے اس سے آگے بڑھانا شرع پر زیادت اور اﷲ پر افترا اور
مسلمانوں کی بدخواہی ہے۔
(۴)لفظ خلیفہ سائل نے حماقۃ بڑھایا کیا سلطنت اسلام کی بدخواہی میں حرج نہیں رسیدیں دیں مدد یں دیں چندے دئے،طبی وفدکا سامان کہ جنگ بلقان میں مسلمانوں نے ترك کے لئے خریدا تھا گورنمنٹ کو دے دے جو بمقابلہ ترك استعمال میں آیا۔
(۵)مسلمان بادشاہ کی فوج میں بھی نوکر ہو کر خواہ بے نوکری مسلمانوں سے مقاتلہ کسی حال میں جائز نہیں مگر باغیوں خارجیوں وامثالہم سے تواہل خلافت کمیٹی جن کا مقولہ ہے کہ ہم ہندی قوم پرست ہیں ہمارا فرض ہے کہ ترکی بھی ہندوستان پر چڑھائی کرے توہم اس کے خلاف تلواریں اٹھائیں،خلافت کمیٹی کے طور پر بھی کافر وخارج از اسلام ہیں۔
(۶)اس کا جواب جواب سابق سے واضح ہے۔سب جانتے ہیں کہ عمدا قتل ناحق مسلم اشد کبائر سے ہے اگر چہ لشکر مسلمین کے ساتھ ہو اس کی سزا اگر پارٹی دے سکتی ہے تو پہلے اپنے لیڈروں کو دے جن کا قول مذکور ہوا۔
(۷)شرع مطہر کا حکم عام ہے اسلامی ریاست خواہ اسلامی سلطنت کی بھی وہ ملازمت جس میں خلاف شرع حکم کرنا ہوجائز نہیں،قصدا خلاف شریعت حکم کرنا اگر براہ عنادیا استحسان یا استحلال مخالفت یا استخفاف حکم شریعت ہو کفر ہے ورنہ ظلم وفسق، اور یہ کچھ ملازمت ہی پر موقوف نہیں،نہ مقدمات سے خاص ویسے ہی جو شخص خلاف ماانزل اﷲ حکم کرے گا انھیں صورتوں پر کافر،ظالم،فاسق ہے جیسے یہ لوگ کہ ہندؤوں سے اتحاد منارہے ہیں،ان سے استمداد کررہے ہیں ان سے بھائی چارہ گانٹھ رہے ہیں انھیں رہنما اور آپ ان کے پس روبن رہے ہیں معاملہ دینی میں ان کی اطاعت کررہے ہیں جو وہ کہتے ہیں وہی مانتے ہیں انھیں مسجدوں میں لیجا کر مسلمانوں کا واعظ بناتے ہیں ان کی خاطر شعار اسلام بند کرتے ہیں ان کے معاہد وحلیف بنتے ہیں انھیں اپنا خیرخواہ سمجھتے ہیں وغیرہ وغیرہ کہ تمام لیڈر بننے والے ان میں مبتلا ہیں اور انھیں باتوں کا عوام کو حکم دیتے ہیں سب انھیں آیات کفرون،ظلمون،فٰسقون کے تحت میں داخل ہےکہ یہ سب باتیں خلاف ماانزل اﷲ ہیں۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع