دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

اور بکر کا عمرو سے ملنا اگر بربنائے مصلحت شرعیہ ہوکہ اس سے امید ہے کہ اس کی نصیحت مانے اور زید سے ملنا چھوڑ دے تو حرج نہیں ورنہ نامناسب ہے خصوصا اس حالت کہ بکر کوئی اعزاز علمی ودینی رکھتاہو کہ ایسے کو فاسق سے بے ضرورت اختلاف مکروہ ہے۔عالمگیری میں ہے:

یکرہ للمشہور المقتدٰی بہ الاختلاط الی رجل من اھل الباطل والشرالایقدر الضرورۃ لانہ یعظم امرہ بین ایدی الناس ولو کان رجلا لایعرف یداربہ لیدفع الظلم عن نفسہ من غیر اثم فلا باس بہ کذا فی الملتقط [1] واﷲ تعالٰی اعلم۔

جو شخص مشہور ہو اور لوگوں کا پیشوا ہو اسے اہل باطل اور صاحب شر لوگوں سے میل ملاپ رکھنا مکروہ ہے۔ہاں اگر قدرے ضرورت کی اجازت ہے کیونکہ لوگوں میں اس کی شان معظم ہے لیکن اگر کوئی شخص غیر معروف ہو تو اس سے مصالحت رکھنا تاکہ اپنی ذات سے بغیر گناہ ظلم کا دفاع ہوجائے اور اس میں کوئی حرج نہیں،فتاوٰی ملتقط میں اسی طرح مذکور ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت)

مسئلہ ۱۰۴:                              از شہر محلہ ذخیرہ چاہ چڑیماراں مسئولہ شمشیر علی قادری رضوی      ۱۱ رجب المرجب ۱۳۳۹ھ

حضور پرنور اعلحضرت قبلہ وکعبہ دام برکاتہم،حضور !یہ جلسہ وہابیوں ك جو ۲۴،۲۵،۲۶،مارچ کو متصل مسجد نومحلہ ہونے والا ہے اس میں اہلسنت وجماعت خصوصا حضور کے مریدین کو جلسہ مذکور میں شریك ہونا جائز ہے یا ناجائز؟ اہل وہابیوں وہاں جائیں گے،ایسے جلسے میں جہاں وہابی ہوں ہم اہلسنت وجماعت کو جانا جائز ہے یا ناجائز؟ امید کہ حضور اپنے مہر اور دستخط سے مشرف فرمائیں تاکہ ہم اہل السنت والجماعت شریك ہونے سے پرہیز کریں،بینوا توجروا(بیان فرماؤ تاکہ اجر وثواب پاؤ۔ت)

شمشیر علی قادری رضوی محلہ ذخیرہ چاہ چڑیماراں بریلی نیاز محمدرضوی شمس الحسن رضوی ذخیرہ

الجواب:

وہ کہ وہابیہ ودیوبندیہ ومخالفان دین وغلامان مشرکین کاجلسہ ہواس میں سنی کو شرکت کیسےحلال ہوسکتی ہے۔ رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

ایاکم وایاھم لایضلونکم ولایفتنونکم [2]۔

ان سے دور بھاگو اور انھیں اپنے سے دور کرو کہیں وہ تم کو گمراہ نہ کردیں کہیں وہ تم کو فتنے میں نہ ڈال دیں۔

 


 

 



[1] فتاوی ہندیہ کتاب الکراھیۃ الباب الرابع عشرہ نورانی کتب خانہ پشاور ۵ /۳۴۶

[2] صحیح مسلم باب النہی عن الروایۃ عن الضعفاء الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن