30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ۱۰۳: ضلع بھاگلپور ڈاك خانہ سبور موضع ابراہیم پور مسئولہ محمد شریف عالم صاحب ۱۵ جمادی الآخرہ ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں،زید،عمرو،بکر تین اشخاص ہیں جن کی تعریف ذیل میں درج ہے:
(۱)زید ایك وہابی کافرر مرتد شخص ہے۔
(۲)عمرو ایك پکا سنی خوش عقیدہ مسلمان ہے لیکن زید مذکور کے مکان پر جاتا آتاہے۔اس سے ہم کلام ہوتاہے اس کے یہاں کھاتاپیتاہے لیکن زید مذکور کے پیچھے نماز نہیں پڑھتا اور نہ مناکحت کرتاہے بلکہ اس سے عقیدہ ونفرت رکھتاہے اور اس کے کفر میں شك نہیں کرتا،ایسی صورت میں کیا عمرو بھی مثل زید کے عند الشرع وہابی کافر مرتد ہوجائے گا یا صرف فاسق گنہگار ہوگا یا کچھ بھی نہیں؟
(۳)بکر ایك پکا سنی خوش عقیدہ مسلمان ہے اور زید مذکور کے نہ مکان پر آتاجاتاہے۔نہ اس سے گفتگو کرتا نہ اس کے یہاں کھاتاپیتاہے نہ زید مذکور کے پیچھے نماز پڑھتا اورمناکحت کرتاہے بلکہ اس کو کافر مرتد سمجھتا اس کے کفر میں شك نہیں کرتا اس سے نفرت دینی ودنیوی ہر دو پہلو رکھتاہے ہاں عمرو مذکور سے جو پکا سنی صحیح العقیدہ ہے راہ ورسم رکھتاہے اس سے ہم کلام ہوتاہے اس کے یہاں کھاتا پیتاہے اس کے گھر پر جاتا آتاہے۔ایسی صورت میں کیا بکر مذکور مثل زید کے عندالشرع وہابی کافر مرتد ہوجائیگا یا صرف فاسق گنہگار ہوگایاوہابی اور نہ فاسق ہوگابلکہ مسلمان صحیح العقیدہ رہے گا،صورت مذکورہ بالا نمبر ۲ و نمبر ۳ کا جواب بالتفصیل ارقام فرمائیں۔
الجواب:
صورت مذکورہ میں عمرو بکر دونوں سنی مسلمان ہیں ان میں کوئی کافر یا گمراہ نہیں مگر عمرو فاسق گنہگار ہے کہ مرتد سے میل جول رکھتاہے۔
|
وقد قال اﷲ تعالٰی " وَلَا تَرْکَنُوۡۤا اِلَی الَّذِیۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّکُمُ النَّارُ ۙ"[1]۔وقال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فایاکم و ایاھم لایضلونکم ولایفتونکم [2]۔ |
اور اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:(لوگو!)ظالموں کی طرف مائل نہ ہو ورنہ تمھیں آگ چھوئے گی،اور حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا:ان سے بچو،کہیں وہ تمھیں گمراہ نہ کردیں اور تمھیں فتنہ میں نہ ڈال دیں۔(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع