30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
ذٰلِکَ فَلَیۡسَ مِنَ اللہِ فِیۡ شَیۡءٍ [1] |
علاقہ نہیں۔ |
اور صاف تر فرمادیا:
|
" وَمَنۡ یَّتَوَلَّہُمۡ مِّنۡکُمْ فَاِنَّہٗ مِنْہُمْ ؕ"[2] |
جو تم میں ان سے دوستی کرے وہ انھیں میں سے ہے۔ |
ان ساختہ لیڈروں نے معاملت کانام موالات رکھ کر اسے تو مطلقًا حرام بلکہ کفر ٹھہرایا،اور مشرکوں سے موالات بلکہ اتحاد بابلکہ ان کی غلامی وانقیاد کو حلال بلکہ موجب رضائے الٰہی بنالیا ہر طرح اﷲ ورسول و شریعت پر سخت افتراء کیا،جس مدرسہ میں تعلیم خلاف شرع ہوتی ہو اور کسی طرح مخالفت شرع ہو وہ خود ہی ناجائز ہے اورناجائز پر امداد لینی بھی ناجائز،ورنہ جو امداد نہ کسی امر خلاف شرع سے مشروط نہ اس کی طرف منجر ہو اس میں حرج نہیں خصوصا جبکہ ہمارا ہی روپیہ ہم کو دیا جاتاہے اسے حرام کہنا شریعت پر افتراء ہے۔
|
" اِنَّ الَّذِیۡنَ یَفْتَرُوۡنَ عَلَی اللہِ الْکَذِبَ لَایُفْلِحُوۡنَ ﴿ؕ۶۹﴾"[3] |
جو لوگ اﷲ تعالٰی کے ذمہ جھوٹ لگاتے ہیں وہ کبھی بامراد نہیں ہوسکتے۔(ت) |
مسائل موالات وامداد کے روشن بیان میں ہماری کتاب"المحجۃ المؤتمنہ فی اٰیۃ الممتحنۃ"زیر طبع عــــــہ ہے اس سے تفصیل معلوم ہوسکتی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹۹: از امروہہ محلہ گذری مسئولہ سید خادم علی صاحب ۱۷ ربیع الآخر ۱۳۳۹ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك طرف تو خلافت اسلامیہ کے دردناك مصیبت میں عالم اسلامی گھرا ہوا ہے اور مسلمانوں کی توجہ کو اپنی طرف کھینچ رہاہے اور دوسری طرف ہندوستان کے بعض مقامات پر مرزائیوں کا بعض مقامات پر شیعوں کا زور بڑھ رہا ہے وہ لوگ اہلسنت وجماعت سے مذہبی چھیڑ چھاڑ کر رہے ہیں اور عوام کا بہکاکر اور مطاعن مذہب سنا سنا کر اکثر کو مذہب میں متشکك اور بعض کو بالکل برگشتہ بنارہے ہیں اور اس مقصد کے لئے ان کے یہاں بہت سی انجمنیں
عــــــہ: فتاوٰی رضویہ کی جلد ۱۴ میں شامل اشاعت کردی گئی ہے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع