30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
فسئلوا فافتوا بغیر علم فضلوا واضلوا [1]۔ |
ان سے اسلامی مسائل دریافت کئے گئے تو انھوں نے بے علمی سے فتوے دئیے،خود بھی بھٹك گئے اور دوسروں کو بھی بہکا دیا۔(ت) |
اور اگرمقتدائےدیگران نہ ہو تو اس حدیث سے کسی حال بچ کر نہیں جا سکتا کہ :
|
من افتی بغیر علم لعنتہ ملئکۃ السماء والارض [2]۔ |
جو بغیر علم کے فتوٰی دے آسمان وزمین کے فرشتے اس پر لعنت کریں۔(ت) |
والعیاذ باﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت)نماز میں حضور قلب وخشوع وخضوع مغز مقصود واعز مطلوب ہے اگر واقعی کسی کامل کے فیض سے حاصل ہو جو شرائط اربعہ مشیخت کا جامع ہے تو اس سے روکنے والے بیشك " فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللہِ ؕ"[3](پھر وہ اوروں کو اﷲ تعالٰی کی راہ سے روکتے ہیں۔ت)کے مصداق ہیں باطل یا ضعیف یا مشکوك مسائل پھیلا کر مسلمانوں میں اختلاف وفتنہ وفساد ڈالنا حرام ہے۔
|
قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم بشروا ولاتنفروا [4]۔ |
حضور اقدس صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:بشارت دیا کرو،نفرت نہ دلایاکرو۔(ت) |
جو بنا علم کسب شہرت کے لئے ایسا کرے عالم نہیں،عالم دین نائب رسول ہے صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور مسلمانوں میں بلاوجہ شرعی اختلاف وفتنہ پیدا کرنا نیابت شیطان،حدیث میں ہے:
|
الفتنۃ نائمۃ لعن اﷲ من ایقظہا [5]۔ |
فتنہ سو رہاہے اس کے جگانے والے پر اﷲ کی لعنت۔ |
والعیاذ باﷲ تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت)واﷲ تعالٰی اعلم۔
[1] صحیح البخاری کتاب العلم باب کیف یقبض العلم قدیمی کتب خانہ کراچی ۱/۲۰
[2] کنزالعمال حدیث ۲۹۰۱۸ موسسۃ الرسالہ بیروت ۱۰ /۱۹۳
[3] القرآن الکریم ۵۸ /۱۶
[4] صحیح البخاری کتاب العلم ماکان النبی صلی اﷲ تعالی علیہ وسلم یتخولہم بالموعظۃ الخ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۶
[5] کشف الخفاء حرف الفاء حدیث ۱۸۱۵ دارالکتب العلمیہ بیروت ۲ /۷۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع