دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

الجواب:

دربارہ رابطہ قول عمرو حق ہے اور قول زید سراسر باطل۔را بطہ شیخ بلا شبہہ جائز ومستحسن وسنت اکابر ہے فقیر کا رسالہ"الیاقوتۃ الواسطۃ فی قلب عقد الرابطۃ"اسی مسئلہ کے بیان میں ہے عبارت مکتوبات کی تاویل کہ زید نے کی،تاویل نہیں،تحویل وتبدیل ہے۔اور اسے شرك وکفر کہنا مسئلہ وہابیت ہے۔اور وہابیہ خود مشرك وکافر ہیں،کسی شخص مسلم پر بلا وجہ شرعی حکم تکفیر بحسب ظواہر احادیث صحیحہ و نصوص صریحہ جمھورفقہاءخود قائل کے لئے مستلزم کفر ہے۔

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فقد باء بہ احد ھما [1]۔

حضور اکرم صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے فرمایا:جس شخص کو "اوکافر"کہے،تو وہ کفر دونوں میں سے کسی ایك پر لوٹ پڑتا ہے۔(ت)

اور اس پر ضرور تعزیر شرعی لازم ہے کہ حاکم اسلام کی رائے پر ہے سلطان اسلام یا اس کے مقرر کردہ حکام ضرب وحبس سے قتل تك اسے تعزیر دے سکتے ہیں،تعزیر ہم لوگوں کے ہاتھ میں نہیں،ہمارے پاس اسی قدر ہے کہ اس سے میل جول سلام کلام ترك کریں۔

قال صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فایاکم و ایاھم لا یضلونکم و لا یفتنونکم [2]۔ و قال تبارك و تعالٰی " وَ اِمَّا یُنۡسِیَنَّکَ الشَّیۡطٰنُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّکْرٰی مَعَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیۡنَ ﴿۶۸"[3]۔

حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے ارشاد فرمایا:(لوگو!)گمراہوں سے اپنے آپ کو بچاؤ کہ تمھیں گمراہ نہ کریں اورتمھیں فتنے میں نہ ڈال دیں،اور اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا:اگر تمیں شیطان بھلادے تو پھر یاد آنے کے بعد ظالموں کے پاس مت بیٹھو(ت)

بے علم فتوٰی دینے والااگر چہ جاہلوں کا مقتدا ہو تو ضرور حدیث فضلوا واضلوا(وہ خود گمراہ ہوئے اور دوسروں کو گمراہ کا۔ت)کا مصداق ہے آپ بھی گمراہ ہوا اور انھیں بھی گمراہ کرے گا کہ صدر حدیث یوں ہے:

اتخذ الناس رؤسا جہالا 

لوگوں نے جاہل سرداروں کو(سربراہ)بنالیا پھر

 


 

 



[1] صحیح البخاری کتاب الادب باب من اکفر اخاہ بغیر تاویل قدیمی کتب خانہ کراچی ۲ /۹۰۱

[2] صحیح مسلم باب النہی عن الروایۃ عن الضعفاء قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /۱۰

[3] ا لقرآن الکریم ۶ /۶۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن