دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

مسئلہ ۷۹:                               از موضع لاہور بڑا بازار مسئولہ اﷲ دتہ زرگر                               ۱۶ / محرم ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ موضع مزنگ لاہور میں فرقہ وہابیہ ودیوبندیہ نے اس بات پر بہت زور دے رکھا ہے بلکہ جابجا اشتہار جاری کئے ہیں کہ محرم شریف کے دنوں میں تعزیہ نکالنا اور سبیل لگانا اور گھوڑا نکالنا سخت گناہ ہے برائے مہربانی ان کی تردید فرمائیں،بینوا توجروا(بیان فرماؤ اور اجر وثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

سبیل لگانا ضرور جائز ہے۔دیوبندی ضرور گمراہ ہیں بے دین ہیں،البتہ تعزیہ ناجائز ہے۔اور گھوڑا نکالنا نقل بنانا ہے اور اکابر کی نقل بنانی بے ادبی ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۹۰:                                خلیل الرحمن خاں صاحب رکن انجمن خادم الساجدین قاضی ٹولہ                    ۳/ صفر ۱۳۳۹ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ گاندھی کا جلوس جو آنے والا ہے اس کو لیڈر یعنی ہادی اور رہبر سمجھ کر اور یہ جان کر کہ اس کا بڑا رتبہ بڑی عزت ہے اور اس کے آنے سے شہر کی خاك پاك ہوجائے گی اس کا استقبال شاندار بنانےکےلئے جانا کیسا ہے۔اور یہ جو بعض جاہلوں نے مشہور کیا ہے کہ کوئی کسی نیت سے جائے مطلقًا کاف ہوجائے گا،یہ سچ ہے یا افتراء ؟ بینوا توجروا(بیان کرو تاکہ اجروثواب پاؤ۔ت)

الجواب:

اس جلوس میں شرکت حرام ہے اور اسے شاندار بنانے کی نیت بدخواہی اسلام ہے اور اس کی آمد سے شہر کی خاك پاك ہونے کا خیال تکذیب کلام ذی الجلال والاکرام ہے۔اور صرف تماشا دیکھنے کی نیت سے جانا ہر گز کفر نہیں البتہ یہ بھی حرام ہے۔ طحطاوی علی الد رالمختارمیں ہے:

التفرج علی المحرم حرام [1]۔

حرام کام پر خوش ہونا حرام ہے۔(ت)

یہ جس نے کہا کہ مطلقًا جانے پر حکم کفر ہے محض افتراء کیا،البتہ ایسی تعظیم کو ائمہ نے کفر لکھا ہے جبکہ بلااکراہ ہو، اشباہ والنظائر وتنویر الابصار ودرمختار وغیرہ میں ہے:

لو سلم علی الذمی تبجیلا کفر [2]۔

اگر کسی نے ذمی کافر کی تعظیم کرتے ہوئے سلام دیا تو کافر ہو گیا۔(ت)

 


 

 



[1] حاشیۃ الطحطاوی علی الدرالمختار مقدمۃ الکتاب دارالمعرفۃ بیروت ۱ /۳۱

[2] درمختار کتاب الکراھیۃ فصل فی البیع مطبع مجتبائی دہلی ۲ /۲۵۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن