دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

 

پھر یہ اندیشہ کہ کہیں یہودی میرے ذمے نہ رکھ دے رئیس کل تك نہ بچے گا،وہی ہوا کہ صبح تك اس کا انتقال ہوگیا،پھر فرمایا کہ بعض لوگ کافر طبیب کے ساتھ مسلمان طبیب کو بھی شریك کرتے ہیں کہ جو نسخہ وہ بتائے مسلمان کو دکھالیں،یوں اس کے مکر سے امن سمجھتے ہیں اور اس میں کچھ حرج نہیں جانتے۔

فرمایا:

وھذا لیس بشیئ ایضا من وجوہ الاول ان المسلم قد یفعل عن بعض ماوصفہ الثانی مافیہ اقتداء الغیر بہ الثالث مافیہ الاعانۃ لہم علی کفرھم بما یعطیہ لہم، الرابع ما فیہ ذلۃ المسلم لہم الخامس مافیہ تعظیم شانہم سیما ان کان المریض رئیسا وقد امر الشارع علیہ الصلٰوۃ والسلام بتصغیر شانہم وھذا عکسہ [1]۔

یہ بوجوہ کچھ نہیں،ایك تو ممکن کہ جودوا کافر نے بتائی اس وقت مسلمان طبیب کے خیال میں اس کا ضرر نہ آئے پھر اس کو دیکھا دیکھی اور مسلمان بھی کافر سے علاج کرائیں گے۔فیس وغیرہ جو اسے دی جائے وہ اس کے کفر پر مدد ہوگی،مسلمان کو اس کے لئے تواضع کرنی پڑے گی،علاج کی ناسوری سے کافر کی شان بڑھے گی خصوصا اگر مریض رئیس تھا رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم نے ان کی تقیر کا حکم دیا اور یہ اس کا عکس ہے۔

پھر فرمایا:

ثم مع ذٰلك مایحصل من الانس والودلہم وان قل الامن عصم اﷲ وقلیل ماھم ولیس ذٰلك من اخلاق اھل الدین [2]۔

پھر ان سب وجو ہ کے ساتھ یہ ہے کہ اس سے ان کے ساتھ انس اور کچھ محبت پیدا ہوجاتی ہے اگر چہ تھوڑی ہی سہی سوا اس کے جسے اﷲ محفوظ رکھے اور وہ بہت کم ہیں اور کافر سے انس اہل دین کی شان نہیں۔

پھر فرمایا:

ومع ذلك یخشی علی دین بعض من یستطبہم من المسلمین [3]۔

ان سب قباحتوں کے ساتھ سخت آفت یہ ہے کہ کبھی ان سے علاج کروانے والے کے ایمان پر اندیشہ ہوتاہے۔

 


 

 



[1] المدخل لابن الحاج فصل فی المزین وسائس الطبیب الکافر دارالکتب العربی بیروت ۴ /۱۸۔۱۱۷

[2] المدخل لابن الحاج فصل فی المزین وسائس الطبیب الکافر دارالکتب العربی بیروت ۴ /۱۲۰

[3] المدخل لابن الحاج فصل فی المزین وسائس الطبیب الکافر دارالکتب العربی بیروت ۴ /۱۲۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن