دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 21 | فتاوی رضویہ جلد ۲۱

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۲۱

میں فرمایا:

والاستعانۃ باھل الذمۃ کالاستعانۃ بالکلاب [1]۔

ذمی کافروں سے مددلینا سدھائے ہوئے کتوں سے مددلینے کی طرح ہے۔(ت)

اوربروایت امام طحاوی ہمارے ائمہ ممذہب امام اعظم وصاحبین وغیرہم رضی اﷲ تعالی عنہم نے اس میں بھی کتابی کی تخصیص فرمائی مشرك سے استعانت مطلقًا ناجائز رکھی اگر چہ ذمی ہو ان مباحث کی تفصیل جلیل"المحجۃ المؤتمنۃ"میں ملاحظہ ہو۔رہا کافر طیب سے علاج کرانا خارجی یا ظاہر مکشوف علاج جس میں اس کی بدخواہی نہ چل سکے وہ تو " لَا یَاۡ لُوۡنَکُمْ خَبٰلًاؕ "[2](وہ کافر تمھیں نقصان پہنچانے میں کوئی کمی نہیں کریں گے۔ت)سے بالکل بےعلاقہ ہے اور دنیاوی معاملات میں بیع وشراء واجارہ واستئجار کی مثل ہے۔ہاں اندرونی علاج جس میں اس کے فریب کی گنجائش ہو اس میں اگر کافروں پر یوں اعتماد کیا کہ ان کو پانی مصیبت میں ہمدرد اپنا ولی خیر خواہ اپنا مخلص بااخلاص خلوص کے ساتھ ہمدردی کرکے اپنا دوست بنانے والا اس کی بیکسی میں اس کی طرف اتحاد کا ہاتھ بڑھانے والا جانا تو توبیشك آیہ کریمہ کا مخالف ہے اور ارشاد آیت جان کر ایسا سمجھا تو نہ صرف اپنی جان بلکہ جان وایمان وقرآن سب کا دشمن اورانھیں اس کی خبر ہوجائے اور اس کے بعد واقعی دل سے اس کی خیرخواہی کریں تو کچھ بعید نہیں کہ وہ تو مسلمان کے دشمن ہیں اوریہ مسلمان ہی نہ رہا فانہ منہم [3](وہ انہی میں سے ہے۔ت)ہوگیا،ان کی تو دلی تمنا یہی تھی:

قال تعالٰی" وَدُّوۡا لَوْ تَکْفُرُوۡنَ کَمَا کَفَرُوۡا فَتَکُوۡنُوۡنَ سَوَآءً "[4]۔

(اﷲ تعالٰی نے ارشاد فرمایا)ان کی آرزو ہے کہ کسی طرح تم بھی ان کی کسی طرح تم بھی ان کی طرح کافر بنو تو تم اور وہ ایك سے ہوجاؤ۔

والعیاذ باﷲ تعالٰی(اور اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت)_____ مگر الحمد ﷲ کوئی مسلمان آیہ کریم پرمطلع ہوکر ہر گز نہ جانے گا اور جانے تو آپ ہی اس نے تکذیب قرآن کی،بلکہ یہ خیال ہوتاہے کہ یہ ان کا پیشہ ہے اس سے روٹیاں کماتے ہیں ایسا کریں تو بدنام ہوں دکان پھیکی پڑے،کھل جائے تو حکومت کا مواخذہ ہو سزا ہو یوں


 

 



[1] شرح الجامع الصغیر للسرخسی(محمد بن احمد)

[2] القرآن الکریم ۳ /۱۱۸

[3] سنن ابی داؤد کتاب اللباس ۲ /۲۰۳

[4] القرآن الکریم۴/۸۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن